شہید سیف الرحمن کی برسی کی تیاریاں عوام اور کارکنان کی ایک جم غفیر دیکھنے کو ملے گا رہنماء ن لیگ
عوامی رابطہ مہم عروج پر،برسی 19 مارچ دن دو بجے گھڑی باغ گلگت کے مقام پر عقیدت و احترام سے منایا جائیگا،اعلان
عوامی رابطہ مہم کیلئے عہدیداروں اور کارکنوں نے حلقہ نمبر1کے مختلف علاقوں نپورہ،بسین،سکارکوئی،چھموگھڑھ و دیگر کا دورہ کیا
گلگت(پ ر)19 مارچ سفیر امن شہید سیف الرحمن کی برسی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،عوامی رابطہ مہم عروج پر،کارکنوں کا جوش و خروش قابل دید،برسی 19 مارچ دن دو بجے گھڑی باغ گلگت کے مقام پر عقیدت و احترام سے منایا جائیگا،عوامی رابطہ مہم میں تشکیل کردہ مختلف کمیٹیوں کا بسین،سکارکوئی،چھموگھڑھ،نپورہ،و دیگر علاقوں کا دورہ،عوام کا جوش و خروش اور برسی کے موقع پر بھرپور شرکت کا اعادہ،عوام اور کارکنوں کا 19 مارچ کے جلسے کوگلگت بلتستان میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کیلئے ایک سنگ میل قراردیدیا،عوامی رابطہ مہم میں مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر،معاونین خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ،فاروق میر،کوارڈینیٹرز رضوان راٹھور،شہزادہ حسین خان مقپون،سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان شفیق الدین و دیگر پارٹی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی،تفصیلات کے مطابق 19 مارچ کو شہید امن شہید سیف الرحمن کی برسی کو عقیدت و احترام کے ساتھ بھرپور انداز میں منانے کیلئے تشکیل کردہ عوامی رابطہ مہم کی کمیٹیوں کی جانب سے مختلف علاقوں کا رابطہ مہم زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے رابطہ مہم کا آج آخری روز ہے۔کارکنوں اور عوام کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔برسی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر،معاونین خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ،فاروق میر،کوارڈینیٹرز رضوان راٹھور،شہزادہ حسین خان مقپون،سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان شفیق الدین و دیگر پارٹی رہنماؤں نے رابطہ مہم میں بھرپور انداز میں کردار ادا کررہے ہیں،ادھر عوام اور پارٹی کارکنان نے شہید سیف الرحمن کی برسی کو پرجوش انداز میں منانے کا اعادہ کرتے ہوئے اسے علاقے میں قیام امن کیلئے سنگ میل قرار دیا۔برسی کا جلسہ عام19 مارچ گھڑی باغ گلگت کے مقام پر دن 2 بجے ہوگا اور اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئیں ہیں۔ عوامی رابطہ مہم کیلئے پارٹی کے اعلی عہدیداروں اور کارکنوں نے حلقہ نمبر ایک دو اور تین کے مختلف علاقوں نپورہ،بسین،سکارکوئی،چھموگھڑھ و دیگر کا دورہ کیا اور برسی کے حوالے سے عوامی رابطے کئے، اس موقع پر عوامی جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔رہنماوں کا کہنا ہے کہ عوام اور کارکنان کی ایک جم غفیر دیکھنے کو ملے گا۔یاد رہے کہ 12 مارچ کو ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان کہ 19 مارچ کو سفیر امن شہید سیف الرحمن کی برسی شاندار طریقے سے منانے کی حکمت عملی طے کی گئی تھی جس کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔اجلاس میں 14 مارچ سے 18 مارچ تک عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ ہوا تھا جس کا آج آخری روز ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ شہید سیف الرحمن کی برسی میں تمام ایسوسی ایشنز، یونینز،طلبہ تنیظیموں، سیاسی تنظیموں، انجمن تاجران، یوتھ آرگنائزیشنز و دیگر کو برسی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہیاور سب بھرپور انداز میں شریک ہونگے۔عوامی رابطہ مہم کے دوران رہنماوں کا،عوام،عمائدین، نمبرداران اور معززین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔برسی میں گلگت بلتستان کے طول و عرض سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور شہید سیف الرحمن کی قیام امن کیلئے دی گئیں قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔