ہنزہ ( پ۔ر) احمد آباد یوتھ آگنائنزیشن کے رہنماوں کلیم اﷲبیگ ، علی کریم ، عزیز احمد منیب احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ احمد آباد میں زیر تعمیر روڑ کا کام مکمل نہیں ہو سکا عوام کی مشکلات میں اضافہ ، ٹھیکدار کام چھوڑا کر منظر عام سے غائب ہو گیا ، تعمیراتی کام روکنے کی وجہ سے عوام کو سفر کرنے میں شیدید مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف وہاں پر کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے ،ہنزہ سے احمد آباد کا واحد راستہ بیس منٹ میں طے ہوتا تھا مگر سٹرک کاکام شروع ہونے کے بعد سٹرک کی حالت مزید خراب ہو گی اب عوام کو بیس منٹ کی بجائے گھنٹوں میں سفر طے کرنا پڑا رہا ہے ۔ ٹھیکدار نے کام شروع کرتے ہوئے پانی کے چنیل کو بھی برباد کر دیا ہے اب عوام کی زمینوں کو پانی دینا محال ہو گیا جس سے عوام کی فصلوں کو بھی نقصان پہچا گیا ہے ،محکمہ تعمیرات عامہ اور انتظامیہ خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے چیف سیکریڑی گلگت بلتستان ، وزیر اعلی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس عوامی مسائل پر فوری طور پر نوٹس لیں اور ٹھیکدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور جلد ازجلد تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے احکامات صادر کریں بصورت دیگر احمد آباد کے عوام حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرینگے ۔