جی بی کے انسانی سمگلر گرفتار (FIA) . * کریم مدد ساکن گلمتی ضلع غذر کی درخواست پر FIA کے سب انسپکٹر راجہ تاج الدین نےاپنی پیشہ ورانہ صلاحيتوں کو بروےٰ کار لاتے ہوےخفيہ طور پر انکوائری مکمل کر کے انسانی سمگلنگ میں ملوث مقبول شاه ولد بلبل شاه ساکن گاہکوچ ضلع غذر کے خلاف FIR درج کر کےملزم مقبول شاه کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کا آج سپیشل کورٹ ایف آئ اے سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کیا جائیگا. جبکہ ملزم کا ساتھی ہمت علی شاہ ولد عزت شاه ساکن سنگل ضلع غذر کو سعودیہ سے پاکستان آنے پر گرفتار کیا جائیگا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نےسال 2017 میں ضلع غذر کے 13 سادہ لوح اشخاص مسمیان کریم مدد، امیرہمزہ، شاکر حسين، ثاقب، تنويرحسين ، کاشف حسين ، اسد علی، فدا علی، غلام رضاء، حليم شاه, شاہ فرمان وغيره کو بيرون ملک آذربائيجان میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ ديکر فی کس پانچ لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ ملزمان نے نہ تو نوکری دلوایا اور نہ ہی انکے پیسے واپس کیے۔ ملزمان نے إنکو رقم وصول کرنے کے بعد دھوکہ دہی سے ملازمت کے ویزہ کے بجائے سیروتفریح کے ویزہ پر آذربائیجان بھجوایا تھا۔ ویزہ ختم ہونے پر پولیس نے إنکو گرفتار کر کے پاکستان واپس کر دیا تھا۔ جس وجہ سے متاثرين کو مالی نقصان اور ذهنی اذیت پہنچا ہے۔ ملزمان نے غیر قانونی فعل کر کے انسانی سمگلنگ کے مرتکب ہوے ہیں۔ تحقیقات مکمل کر کے دیگر انسانی سمگلنگ میں ملوث اشخاس کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔ FIA گلگت۔