انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتارملزم خصوصی عدالت میں پیش 9روز کاجسمانی ریمانڈ مذید اہم انکشافات متوقع ہیں

(گلگت( شہزاد حسین الہامی سے

انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتارملزم مقبول شاہ کو آج بدھ کے روز خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پر عدالت نے ملزم سے تفتیش کے لئے 9روز کاجسمانی ریمانڈ دیکر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا۔اس کیس مٰیں شامل ایک اور ملزم ہمت علی شاہ سعودی عرب فرارہوچکاہے۔جس کی وطن واپسی کے لئے قانونی اقدامات کئے جارہے انسانی سمگلنگ کیس کی تفتیش کرنے والے ایف آئی اے گلگت بلتستان کے سینئر آفیسر تاج الدین کے بقول ملزم مقبول شاہ کو خصوصی عدالت میش کرکے 29/3/2019 تک کاجسمانی ریمانڈحاصل کیاگیاہے۔ایف آئی اے حکام کے بقول سال 2017 میں مذکورہ ملزمان نے گلگت بلتستان ضلع غذر کے علاقے سے 13افراد کو ملازمت کاجھانسہ دیکر فی کس پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور تمام تیرہ افراد کو آزربائیجان سمگل کیاگیا ہے جس پر متاثرہ فریقین کی درخواست پر ایف آئی اے نے کاروائی عمل میں لائی ہے اور ایک ملزم مقبول شاہ ساکن گاہکوچ کو گزشتہ روز گلگت سے گرفتار کیاگیا ہے جنہیں بدھ کے روز خصوصی عدالت میں کیاگیا اور عدالت نے تفتیش کے لئے نو روز کاجسمانی ریمانڈ دیکر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے بقول ایف آئی اے انسانی سمگلنگ کیس میں ملوث ملزم سے مذید اہم انکشافات متوقع ہیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.