یاسین(نمائندہ خصوصی) یاسین میں گزشتہ روز سے جاری دو روزہ قدیم ثقافتی میلہ جشن تخم ریزی اختتام پزیر ہوا۔ میلے کے اختتامی تقریب میں ایک اندازے کے مطابق دس ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت گلگت بلتستان حسین علی خان تھے دو روزہ ثقافتی میلے میں مقامی لوگوں کے علاؤہ غیرملکی سیاحوں نے بھی شرکت کیا۔میلے کےدوسرے دن کا آغاز روایتی دیسی ڈول کے سریلے دھنوں سے ہوئی۔مقامی فنکاروں کے علاؤہ غیرملکی سیاحوں نے بھی اپنے انداز میں خوب رقص پیش کیا ۔میلے کے آخری روز گھوڑا جمپ ،گھوڑا ریس ،رسہ کشی اور فری سٹائل پولو میچ کے شاندار مقابلے ہوے۔مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئیں۔ثقافتی میلے کے منتظم ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے اختتامی تقریب میں شرک لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے علاقے میں امن امان کے ساتھ رہنے اور علاقائی ثقافت کو ترجیح بنیاد پر مزید پروان چڑانے کا اعلان کیا۔