جی بی کونسل الیکشن میں ووٹ فروخت کرکے راجہ جہانزیب خرید و فروخت کے ماہر بن چکے ہیں غلام محمد
یاسین میں پانچ سو کے قریب خاندانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد کی ہے اور روزگار دلوانے میں انصاف سے کام لیا ہے
عوام ان کے بھکاوے میں نہیں آئینگے،موصوف نے چار سالوں میں عوام کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا ھے،مشیر خوراک
گلگت(مونٹین پاس نیوز)مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی راجہ جہانزیب خرید و فروخت میں ماہر ہیں،کونسل کے الیکشن میں اپنا ووٹ کروڑوں میں فروخت کرنے کے بعد راجہ جہانزیب کے دل و دماغ میں خرید و فروخت ہی گردش کررہا ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں نے یاسین میں پانچ سو کے قریب خاندانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد کی ہے اور روزگار دلوانے میں انصاف سے کام لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ راجہ جہانزیب کو موقع ملتا تو وہ کروڑوں میں بیچ چکا ہوتا، ممبر اسمبلی گزشتہ چار سالوں میں جھوٹ بولنے کے سوا کوئی اور کام نہیں کر سکا شروع کے تین سال مسلم لیگ (ن) کے حمایت میں تقرریں کرتا رہا اور اخباری بیانات بھی دیتا رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حق میں قرار داد بھی پاس کی اب یہ اخباری بیانات کے ذریعے زندہ رہنا چاہتے ہیں۔عوام ان کے بھکاوے میں نہیں آئینگے۔موصوف نے گزشتہ چار سالوں میں عوام کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا ھے۔مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ھے۔جس کا عملی ثبوت صوبے میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے عوام کے سامنے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ھے۔جس کا ہمارے مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں۔