قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے نئی پالیسی متعارف کرادی
گلگت (مونٹین پاس نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے طلبہ وطالبات کی سہولت کے پیش نظر میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہونے سے دس دن قبل رجسٹریشن و امتحانی فیس جمع کرواکر امتحانات میں شامل ہونے کے پالیسی کی منظوری دے دی ۔قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی پالیسی کا اعلان وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کوتعلیم حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ موقعے فراہم کرنے کے لیے کیا ۔اس پالیسی کی منظوری سے قبل امتحانات میں شامل ہونے کے لیے مخصوص وقت دیاجاتاتھا۔جس میں طلباء نارمل ،ڈبل اور ٹرپل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے تھے ۔ٹرپل فیس کی تاریخ گزرجانے کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیاجاتاتھا۔اب جبکہ نئی پالیسی کی منظوری کے بعد طلباء امتحان شروع ہونے سے دس دن قبل رجسٹریشن فیس بمعہ امتحانی فیس کے ہمراہ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں ۔