قراقرم یونیورسٹی سپورٹس فیسٹول کے مقابلوں کے تیسرے روز خواتین ٹیموں کے مابین شاندار مقابلے
گلگت (مونٹین پاس نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹول کے تیسرے روز خواتین ٹیموں کے مابین اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے گرلز ہاسٹل میں کانٹے دار مقابلے ہوئے۔سیمی فائنل کے لیے ہونے والے والی بال کے مقابلے میں فزکس اور میتھسکی ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دو چار کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ سیمی فائنل کے لیے ہونے والی پہلے مقابلہ فزکس اور شعبہ ابلاغیات کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔کانٹادار مقابلے کے بعد فزکس کی ٹیم نے دو ایک سے والی بال کا مقابلہ اپنے نام کیا۔ کرکٹ مقابلوں میں شعبہ ابلاغیات ،بہوئیریل سائنسز نے اپنے اپنے میچز جیت کرسیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔جبکہ بیڈ منٹن سنگل مقابلوں میں شعبہ ابلاغیات اور فارسٹری کے مابین کھیلا گیا ۔فارسٹری کی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے شعبہ ابلاغیات کی طالبہ کو ہرایا جبکہ خواتین کی ہی سنگل بیڈمنٹن مقابلے کے دوسرے مقابلے میں کیمسٹری کی طالبہ نے منیجمنٹ سائنسز کی طالبہ کو یکطرف طور پر ہراکر کھیل اپنے نام کیا۔