گلگت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چھ طلباءبین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت بیجنگ چائنا جانے کے لیے منتخب ہوگئے ہیں ۔
اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت بیجنگ چائنا جانے کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ وطالبات میں اپائمنٹ لیٹر تقسیم کئے ۔تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سی پیک سنٹر ڈاکٹر سرانجام بیگ بھی موجود تھے ۔
بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت پورے ملک سمیت دیگر ممالک کے طلبہ وطالبات بھی شریک ہےں۔یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت جامعات کے طلبہ وطالبات کو چائنا کے تعلیم ،صحت ،ٹیکنالوجی ،سماجیت سمیت دیگر چیزوں کے حوالے سے آگاہ کرنے سمیت بین الاقوامی طور پر طلبہ وطالبات کے مابین ہم آہنگی ،ایک دوسرے کے ثقافت سے آشنائی دلانا ہے ۔بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت بیجنگ چائنا جانے والے طلبہ وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے کہاکہ طلباءیوتھ تبادلہ پروگرام میں یونیورسٹی اور علاقے کی بہترانداز میں نمائندیگی کریں۔
اس پروگرام میں آپ یونیورسٹی اور علاقے کے سفیر کے طور پر حصہ لینگے ۔لہذا ایسا کوئی فعل سرزد نہ ہوجس سے یونیورسٹی اور علاقے کا نام بدنام ہو۔بلکہ ایسا کردار اور اخلا ق کا مظاہر ہ کریں جس سے یونیورسٹی کا نام روشن ہو۔