گلگت ( پ ر) چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا کی زیر صدارت ڈیپارٹمینٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GB-DDWP)کا اجلا س منعقد ہوا ۔اجلا س میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم ترقیا تی منصوبوں کی جانج پڑتال کی گئی۔ اجلاس میں 27منصوبوں جن کی کل لاگت تقریباً6562ملین (چھ ارب چھپن کروڑ بیس لا کھ روپے )بنتی تھی پر غور وخوص کیا گیا کل 20منصوبے جن کی لا گت 3416.685ملین بنتی تھی کی منظوری دے دی گئی جبکہ چھ منصوبے جن کی لاگت 31646.115ملین بنتی تھی کو اگلے فورم کی منظور ی کیلئے سفارش کی گئی ہے ۔اہم منصوبوں میں بجلی کے شعبے میں تقریباً3643ملین کی خطیر لا گت کے 12منصوبے شامل تھے جن کی تکمیل سے 20میگاواٹ کی اضافی بجلی عوام کو مہیا کی جائیگی اور ایسے ضلعے جن میں بجلی کی شدید قلت ہے کو تر جیح دی گئی ہے جیسا کہ ہنزہ میں عوام النا س کو فوری ریلیف دینے کیلئے حکومت نے ڈیزل جنر یٹر کی خریداری کی بھی منطوری دی گئی ہے ۔ گلگت شہر کے سیو ریج اور پانی کے دیرینہ مسائل کو پیش نظر رکھتے ہو ئے حکومت نے خطیر رقم 1181ملین کے 2منصوبوں کی منظوری کیلئے سفارش کی ہے ،جس سے صو با ئی دارالحکومت کے دیرینہ مسائل کو حل کر نے کی طرف ایک اور مثبت پیش رفت ثابت ہو گی ۔تعلیم کے شعبے میں بھی اہم منصوبے جن میں ڈگری کالج داریل اورماڈل سکو لز شامل تھے کی منظوری دی گئی ہے مواصلا ت کے شعبے میں گلگت شہر ، ہنزہ اور ضلع سکردو کی نئی اور پرا نی سڑکوں کے توسیعی منصوبے بھی شامل تھے