گلگت (نمائیدہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نےBWO GB کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی نئے اضلاع بنانے میں اتناہی مخلص تھا نواز شریف اور خاقان عباسی کے دور میں بناتا اس وقت تو اسے ہوش نہیں آیا اب عوام کو دھوکہ دینے کے لئے سب ڈرامہ بازیاں کررہا ہے۔گلگت بلتستان کی عوام کو شعورآچکا ہے اب گلگت بلتستان کی عوام کو موجودہ حکمران بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ آخری سال میں حفیظ الرحمن نواز شریف کی طرح جھوٹے اعلانات کر کے اپنی سیاسی ساخت کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اب وزیر اعلی کی کشتی کو کوئی نہیں بچا سکتا۔ ٓٓ
حفیظ کو اب دیامر استور نگرمیں جوتیاں پڑے گی چار سالہ دور حکومت میں کسی منتخب سنجیدہ شخص کو اپنے ساتھ نہیں رکھا درباریوں اور مالیشیوں کے ذریعے حکمرانی کی۔ا س موقع پر صوبائی سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہاکہ حکمران علاقے میں دودھ کی نہریں بہانے کے اعلانات کررہے ہیں زرا وزیر اعلیٰ کے آبائی محلے کا حشر تو دیکھ لیں ترقیاتی فنڈز کو بھی غیر ترقیاتی فنڈز میں شامل کرکے عیاشیاں کی۔ کارڈ ک ہسپتال اور کینسر ہسپتال کا پہلا ٹینڈر پیپلزپارٹی نے کرایا تھا انہوں نے سرتاج عزیز کمیٹی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کی سفارشات کی تھی حفیظ نے اسے رکوا دیا۔پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر نے کہاکہ تحریک انصاف کوئی جماعت نہیں دور جدید کی ق لیگ ہے۔ حفیظ ایک کمزور ذہنیت کے انسان ہے جس نے ایک خاتون وزیر کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے وزارت سے فارغ کردیا اگر کوئی وزیر کرپشن سے محفوظ ہے تو وہ ضرور حفیظ کے خلاف بھولے گا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما ممبر جی بی اسمبلی جاوید حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے گورننس آرڈر کے ذریعے جی بی کو خوشحالی کی طرف گامزن کردیا جو لوگ اس آرڈر کی مخالفت کررہے تھے آج حکمرانی کے مزے لے رہے ہیں موجودہ حکمران اقتدار میں ہوتے ہیں تو علاقے میں امن ہوتا ہے باہر ہوتے ہیں تو فسادات کراتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے حق حاکمیت اور حق ملکیت تحریک چلا کر حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہے۔ 72 سالوں سے جی بی صوبہ نہیں بن سکا مذہبی جماعتیں اس ٹینکو کو برقرار رکھنا چاہتی حکمرانوں کی گڑ گورننس صرف پانچ ٹھیکیداروں کے لئے ہیں انہوں نے کہاکہ جی بی عوام کو حقوق سے محروم رکھا گیا تو ریاست کا نقصان ہوگا۔ نئے پاکستان کے بادشاہ کو جی بی کا نام لینا بھی گوراہ نہیں ہے، صوبائی ترجمان پیپلزپارٹی شہزاد حسین الہامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے وزیر اعلی بنے کے بعد پروٹول ختم کرنے کا دعوی کیا مگر گزشتہ دنوں حفیظ الرحمن نے تقریبا آٹھ کروڑ روپے خرچ کر کے اپنے لئے نئی گاڑی خرید لی، جو کہ عوامی بجٹ سے اس قسم کی حرکتیں کر کے وزیر اعلی عوام کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے بہتر ہوتا وزیر اعلی وہ آٹھ کروڑ روپے اپنے محلے میں عوامی منصوبوں پر لگانے وزیر اعلی کے حلقہ اور اسکے محلے کی صورت حال عوام کے سامنے ہیں۔
اس موقع پر بی ڈبلیو او کے صوبائی صدر جمیل قریشی نے کہاکہ جو لوگ کشروٹ کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھتے تھے ہم نے وہاں پر پیپلزپارٹی کا پرچم بلند کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکریٹری کلثوم مہدی نے بی ڈبلیو او کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے بھٹو ازم کا نظریہ پھیلانے میں کردار ادا کیا ہے اس موقع پر استور،دیامر ڈویژن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مظفر،انجینئر حسین علی ڈویژنل جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی اقبال رسول صدر پیپلزپارٹی ضلع گلگت حسن پانا صوبائی صدر جے بی پی ریاض احمد وزیر صدر بی ڈبلیو او گلگت اور دیگر نے بھی خطاب کئے۔