گلگت (پ۔ر) گزشتہ روز یادگار چوک کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے 6 سالہ معصوم بچے کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور اہلیان محلہ نے انصاف کی فراہمی کے لئے مین شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیا۔ مظاہرین کی دادرسی کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر دھرنے میں پہنچ گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ اور دیگر انتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔لواحقین اور اہلیان علاقہ سے کامیاب مذاکرات اور مطالبات کی حل کے یقین دہانی پر منتشر ہوگئے معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ جی بی فاروق میر نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائینگے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معاف نہیں کیاجائے گا۔ دلخراش واقعے میں معصوم بچے کی جان چلی گئی جوکہ پورے معاشرے کے لئے عبرت کے علامت ہے، افسوسناک واقع پرہم سب غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اس حادثے میں نہ صرف کار ڈرائیور کی غفلت شامل ہیں بلکہ پولیس عملے کی بھی غفلت نظر آرہی ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے ہمیں ایسے حادثات کے روک تھام کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ ایک گھر کا حادثہ نہیں ہر گھر کا حادثہ ہے اس سے قبل یادگار چوک کے علاقے میں پیڈ بریکرز نصب کرنے کے وعدے کئے گئے مگر لوگ اعلانات کرکے چلے گئے آج میں اہلیان علاقہ سے وعدہ کرتا ہوں کہ سپیڈ بریکرز مہینوں یا ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں لگ جائینگے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ لواحقین کو بھرپور مالی مدد فراہم کی جائے گی۔