وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیر و صوبائی صدر ایم ایس ایف رضوان راٹھور میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ امجد ایڈووکیٹ منافقت اور بدنیتی کی سیاست کا اُستاد ہے. عدالت جانے کا مقصد نئے اضلاع کی منظوری کو ناکام بنانا ہے. وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمان کی بہترین کارکردگی کا مقابلہ اب آسان کام نہیں امجد ایڈووکیٹ میں غرور اپنی عروج کو پنیچی ہے. گلگت بلتستان میں پی پی پی اور تحریک انصاف والوں کے پاس سیاست کرنے اور عوام میں اپنا ووٹ بینک بنانے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے. اس لئے آج یہ لوگ نچلے درجے کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں. رضوان راٹھور کا مزید کہنا تھا وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے پورا گلگت بلتستان مطمئن ہے. ہماری حکومت نے ہر حلقے میں بےشمار ترقیاتی منصوبوں پر شروع کیا ہے اگلہ الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑلینگے.