قاٸد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان گرفتار مناورجیل منتقل

گلگت(جنرل رپورٹر)قاٸد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان گرفتار  مناورجیل منتقل، اپوزیشن لیڈر کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر پر 2016 میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا.اپوزیشن لیڈر عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے.آج جب عدالت میں پیش ہوئے تو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا شہباز نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی. ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر کے مناور جیل منتقل کر دیا.کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کا تعلق گلگت کے حلقہ 3 سے ہے. اپوزیشن لیڈر اسلامی تحریک پاکستان کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے.یاد رہے گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو ریلیف کے سامان تقسیم کےدوران اوشکھنداس میں اپوزیشن لیڈر شفیع خان اور مجسٹریٹ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور شفیع خان پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحصیلدار اور اس کے عملے پر تشدد کا الزام تھاجس کا مقدمہ انسدادہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔آج انسداد دہشتگردی عدالت گلگت نے اپوزیشن لیڈر کی ضمانت منسوخ  کرکے مناور جیل بجھوادیا ھے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.