چلاس(مجیب الرحمان)خیبر پختونخواہ میں لکڑی کی ترسیل روکنے کے خلاف اہالیان داریل کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری
چلاس(مجیب الرحمان)خیبر پختونخواہ میں لکڑی کی ترسیل روکنے کے خلاف اہالیان داریل کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا۔ شاہراہ قراقرم بصری کے مقام پر دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان آنے جانے والے مسافروں کو تکلیف کا سامنا رہا۔عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے بھی دھرنے کے شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر دھرنے کے شرکاء نے آج دس بجےتک کی مہلت دیتے ہوئے شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کر دی ہے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ سیکریٹری فاریسٹ کے۔پی۔کے غیر قانونی طور پر داریل کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں۔اور اپنے رشتہ داروں کو نوازنے کے لئے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔خیبر پختونخواہ حکومت فوری طور پر سیکریٹری فاریسٹ کو ہٹائے۔بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید طول دیا جائے گا۔صوبائی حکومت فوری طور پر وفاقی حکومت کے نوٹس میں لا کر داریل کی عمارتی لکڑی کو پالیسی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں تک ترسیل یقینی بنائے رہا۔ شاہراہ قراقرم بصری کے مقام پر دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان آنے جانے والے مسافروں کو تکلیف کا سامنا رہا۔عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے بھی دھرنے کے شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر دھرنے کے شرکاء نے آج دس بجےتک کی مہلت دیتے ہوئے شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کر دی ہے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ سیکریٹری فاریسٹ کے۔پی۔کے غیر قانونی طور پر داریل کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں۔اور اپنے رشتہ داروں کو نوازنے کے لئے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔خیبر پختونخواہ حکومت فوری طور پر سیکریٹری فاریسٹ کو ہٹائے۔بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید طول دیا جائے گا۔صوبائی حکومت فوری طور پر وفاقی حکومت کے نوٹس میں لا کر داریل کی عمارتی لکڑی کو پالیسی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں تک ترسیل یقینی بنائے