چند لوگ زمینوں کے نام پر عوام کو گمراہ اور سیاست کرتے ہیں ہم نے زمینوں پر سیاست نہیں کی ہے بلکہ زمینوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لینڈ ریفامز کمیشن بنایا۔ حافظ حفیظ الرحمن

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ چند لوگ زمینوں کے نام پر عوام کو گمراہ اور سیاست کرتے ہیں ہم نے زمینوں پر سیاست نہیں کی ہے بلکہ زمینوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لینڈ ریفامز کمیشن بنایا۔ ای ٹی آئی پروجیکٹ کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بناکر عوام میں تقسیم کی جارہی ہے۔ واٹر کمپلیکس برمس کے کام کی خود نگرانی کریں گے۔ پانی کے غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ آئندہ تعمیراس سے قبل این او سی لازمی قرار دیا گیا جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ای ٹی آئی پروجیکٹ کو تمام اضلاع تک وسعت دی گئی ہے۔ ایل پی جی ایئر مکس منصوبہ چند سازشی عناصر کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اس اہم منصوبے کو التواء کا شکار کروانے والوں کیخلاف سول سوسائٹی نے کوئی آواز بلند نہیں کی۔ قانون سازی کے بعد سرکارکو درکار زمین کے علاوہ تمام زمینیں عوام میں تقسیم کی جائے گی۔عوام کے تعاون سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا ہے۔ ہم سب نے مل کر صوبے میں بحال ہونے والے ان روشنیوں کی حفاظت کرنی ہے۔ برمس کی ترقی کیلئے عمائدین اپنا کردار ادا کریں۔ برمس گلگت بلتستان کا سیاحتی مقام پیر سواہاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ برمس جوٹیال واک ٹریک بحال کررہے ہیں تاکہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے اور گلگت کے عوام کی تفریح کے مواقع فراہم کئے جاسکے۔ الیکشن میں قومیت اور مذہب کا کارڈ استعمال کرنے والوں علاقے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ الیکشن میں ووٹ میرٹ پر اہل اور کام کرنے والے اور علاقے کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کو دیں جو علاقے کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ عوام حکومت کیساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عمائدین برمس ودیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم نے بلاتفریق گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سے وسائل فراہم کئے۔ تمام اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں۔ 4 نئے اضلاع بنائے ہیں جس کا مقصد سروس ڈیلوری کو بہتر بنانا اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔ الیکشن میں ووٹ جس کو بھی دیں علاقے کی ترقی کیلئے عوام کو سامنے آنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنایا میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا اداروں میں اصلاحات متعارف کروائے جس کی وجہ سے آج اداروں کی کارکردگی میں بہتری نظر آرہی ہے۔ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت سے قبل مکمل ہورہے ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں جدید انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہاہے۔ تعمیر و ترقی کیخلاف سازشیں کرنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہورہے ہیں۔ تعمیر و ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھانے کیلئے سول سوسائٹی، صحافی حضرات اور علماء کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہم سب نے اپنے حصے کا کام کرنا ہے تاکہ اپنے آنے والی نسلوں کو ایک خوشحال ترقی یافتہ اور پرامن گلگت بلتستان دے سکے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.