یاسین (نمائندہ خصوصی)ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امجد ایڈووکیٹ عدالت کے سہارے عوامی مفادات پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے. حق ملکیت و حاکمیت کا نعرہ سیاسی تعصب کیلئے تھا. وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی کابینہ کی جانب سے نئے اضلاع کی منظوری پی پی پی کی قیادت پریشانی میں مبتلا ہیں عدالت میں جانے مقصد نئے اضلاع کے راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے اس حوالے سے متعلقہ اضلاع میں موجود پی پی پی کی ضلعی قیادت کو امجد ایڈووکیٹ کے سامنے احتجاج کرنا چاہیے کیونکہ ضلع کسی ایک جماعت کے کارکنوں کے لیے نہیں بنا ہے بلکہ عوامی مفادات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کردیا گیا ہے. اسلم پرویز کا کہنا تھا امجد ایڈووکیٹ نے سیاسی تعصب پیدا کرنے کے لئے حق حاکمیت و ملکیت کا نعرہ لگایا تھا. دیامر کے عوام گزشتہ کہی دونوں سے سراپا احتجاج بن گئے مگر امجد ایڈووکیٹ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے.