چلاس(مجیب الرحمان)ضلع دیامر فیری میڈوز سے تعلق رکھنے والے سپوت انجینئیر محمد حافظ نے ترکی میں جاری USAR گمیز میں فتح سمیٹ کرگولڈ مڈل اپنے نام کر لیا۔اور ملک و قوم اور علاقے کا نام روشن کردیا۔Turkish Republic of Northern Cyprus میں سرچ اینڈ ریسکیو مقابلوں میں انجینئیر محمد حافظ نے یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اور اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلا دی۔اور ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انجینئیر محمدحافظ نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا ہے کہ کامیابی پر بے حد خوش ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔یونیورسٹی آف لاہور نے بین الاقوامی سطح پر مقابلے کا پلیٹ فارم مہیا کیا ۔جس کی وجہ سے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کا موقع ملا۔بورڈ آف ڈائریکٹر ناصر محمود کی خصوصی دلچسپی اور حوصلہ افزائی ایونٹ میں کامیابی کے لئے شامل حال رہی۔جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دیامر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔مناسب پلیٹ فارم اور حوصلہ افزائی سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔انجینئیر حافظ کی شاندار کارکردگی اور جیت پر دیامر بالخصوص فیری میڈوز میں جشن کا سما ں ہے۔دوست عزیز و اقارب اور اہل علاقہ انجینئیر حافظ کی واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔۔۔۔