وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنے افواج پر فخرہے ہماری فوج ملک کے سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف آج بھی قربانیاں دے رہی ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے شہداء کو اور زندہ قومیں اپنے شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھولتی ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھئینگے۔ 2012کے بعد ہر سال گیاری کے شہدا کو خراج عقدیت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گیاری سانحے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف گلگت بلتستان آئے تمام شہداء کے گھر گیے اور ورثاء سے ہمددری کا اظہار کیا اس وقت مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ملک کے وزیر اعظم نہیں تھے لیکن پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شہداء گیاری کے ورثاء کو5لاکھ اور سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ کیا۔ جسکے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے شہداء گیاری کے ورثاء کو 5لاکھ روپے دیے گیے لیکن چند قانونی پیچدگیوں کی وجہ سے سرکاری ملازمت کے تقررنامے دینے میں تاخیر ہوئی۔ گلگت بلتستان کابینہ نے شہداء کے ورثاء کو سرکاری ملازمت دینے کیلئے وزیراعلیٰ اسسٹنٹ پیکیج میں ضروری ترامیم کی اور آج شہداء گیاری کے ورثاء کو سرکاری ملازمت کے تقررنامے دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہداء گیاری کے ورثاء میں سرکاری ملازمتوں کے تقررنامے دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج بھی ہماری سپوت ملک کی دفاع اور دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں دے ہیں۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے شہداء اور غازیوں کو ہماری فوج کے جوان ملک کے استحکام اور ترقی اور نظریہ استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم جس عہدے پر بھی ہیں اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سر انجام دیں وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور امن کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں افواج پاکستان اور اداروں کے تعاون سے گلگت بلتستان ایشیاء کا پر امن خطہ بن گیا ہے اب ہم سب نے مل کر ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھانا ہے۔