تمام ذیلی تنظیموں ایک ماہ کے اندار تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں امجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے زیر صدارت پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ذیلی تنظیموں کا اہم اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر جمیل احمد جنرل سیکریٹری انجینئر محمد اسماعیل سمیت پی ایس ایف کے صوبائی صدر بصیر حسن، پی وائی او گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری امتیاز امید، لبیر بیورو کے صوبائی صدر ثناء خان،شعبہ خواتین کی صوبائی جنرل سیکریٹری کلثوم مہدی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ذیلی تنظیموں کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ صوبائی صدر نے تما م ذیلی تنظیموں کے ذمہ داروں کوکہا کہ جلدازجلد تنظیم سازی کا عمل کریں۔ صوبائی صدر پی ایس ایف کو ہدایت جاری کی کہ وہ جلدازجلد صوبائی کابینہ کے مزید عہداروں کے نام صوبائی قیادت کے پاس جمع کروائیں۔ صوبائی قیادت مشاورت کے بعد پی ایس ایف گلگت بلتستان کے مزید عہدوں کا اعلان کریگی۔ اسکے بعد ڈویژن اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبائی صدر نے تمام ذیلی تنظیموں کے ذمہ داروں کو کہا کہ تنظیم سازی کے عمل میں متعلقہ ضلع کی پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ تنظیم نو کیا جائے۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری کلثوم مہدی نے تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس میں رپوٹ پیش کیا جسکے بعد صوبائی صدر نے شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری کو کہا کہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی تنظیم نو ایک ماہ کے اندار اندار مکمل کی جائے۔صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ذیلی تنظیمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ پی ایس ایف پیپلز پارٹی میں نرسری کی حیثیت رکھتی ہے پی ایس ایف گلگت بلتستان کے ذمہ داران پارٹی کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہو ں نے کہا کہ پی وائی او گلگت بلتستان کے یوتھ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد گلگت بلتستان میں خواتین کے حقوق کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ پیپلز لیبر بیورو گلگت بلتستان میں محنت کشوں کیساتھ ہونے والے ناانصافیوں پر لائحہ عمل مرتب کرے اور محنت کشوں کی آواز بنیں۔اجلاس کے آخر میں اجلاس کے شرکاء نے پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن سلامت راکا گلگتی کے ناگہانی موت پر گہرے غم اور دکھ اور اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.