قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت دہم 2019کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔ان امتحانات میں طالبات نے میدان مارلیا۔ نتائج کا اعلان شعبہ امتحانات کے کنٹرولر محمد عارف نے کیا۔ نتائج کے مطابق جماعت دہم کامجموعی رزلٹ کی شرح 72.29فیصد رہا۔سائنس گروپ میں فالکن انسٹیٹوٹ آف ماڈرن سائنسز ہائی سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کی طالبہ وصیلہ بتول دخترعلی نے1100میں سے1006نمبر لے کر پہلی،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول امپھری گلگت کے طالب علم وقاص حسین ولدمحمد حسین نے 984نمبر لے کر دوسری،دی لیجنٹس ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت کی طالبہ رحمین دختر امیر شاہ نے983نمبرلے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیئے۔جبکہ آرٹس گروپ میں ایف جی بوائز ہائی سیکنڈری سکول کچورہ سکردو کی طالبہ شازیہ بنت محمد الیاس نے 1100میں سے920نمبر لے کر پہلی،ایف جی گرلز ہائی سکول سکردو کی طالبہ منیرہ زہراء بنت صلاح الدین نے 898نمبر لے کر دوسری،ایف جی گرلز ہائی سکینڈری سکول کشروٹ کی طالبہ کلثوم بنت فاروق احمد حاجی نے 887نمبر لے کر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر 9264طلباء شریک ہوئے، جن میں 6697طلباء پاس ہوئے جبکہ2567 طلباء امتحان پاس کرنے میں ناکام ہوئے۔ نتائج کے مطابق ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 70.91فیصد، ضلع سکردو کا 71.37فیصد، ضلع دیامر 71.97، ضلع غذر 80.12، ضلع گانچھے 79.10، ضلع استور کا 60.85، ضلع ہنزہ کا 65.52، ضلع نگر کا 51.90، ضلع شگر کا 72.29جبکہ ضلع کھرمنگ کا 56.79فیصد رہے۔