بلتستان یونیورسٹی نے مختصر مدت میں کئی اہداف حاصل کرلیا

وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر نعیم خان رجسٹرار وسیم اللہ جان سمیت تمام ذمہ داران کی خدمات قابل قدر ہے ۔
خصوصاً مرحوم رجسٹرار ڈاکٹر ارشاد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔۔۔

وی سی سمیت یونیورسٹی انتظامیہ نے بلتستان یونیورسٹی کا اولین کامیاب کانوکیشن پرائمری سکول بلڈنگ میں مسائل کے باوجود یونیورسٹی کے معاملات چلاتے رہے پھر انچن کیمپس کا قیام بہت ہی حوصلہ افزاء ہے 
بلتستان یونیورسٹی تیزی کے ساتھ اہداف حصول کررہے ہیں بلتستان یونیورسٹی کے لئے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 45 ملین ملی ہے جبکہ بلتستان یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کے لئے بھی فنڈز حاصل کرلی گئی ہے یونیورسٹی کے لئے اراضی کے حصول کا معاملہ انتہائی پیچیدہ تھا جو حل ہوکر سائیڈ سلیکشن بھی کرلیا گیا ہے رواں سال کے آخر میں یونیورسٹی بلڈنگ کے لئے ٹینڈر بھی طلب کیا جائے گا
سکردو پریس کلب میں رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر غلام رضا، ڈائریکٹر ایکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر ٹریژیر راؤ محمد شریف اور پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ادریس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا انہوں نےکہاکہ بلتستان یونیورسٹی میں ابتک کی کارکردگی میں اکیڈمک کونسل کا قیام سنڈیکیٹ فنانس اینڈ پلاننگ بزنس انکیوشن سینٹر، پروفیشنل ڈیولیمپنٹ سینٹر، ڈائریکٹ آف ایکسٹرنل لینکیجس، نئی عمارت کا قیام جیالوجیکل ڈیپارٹمنٹ وغیرہ شامل ہیں انہوں نےکہ بلتستان یونیورسٹی کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت افواہیں محض اس ادارے کے خلاف سازش کے علاوہ کچھ نہیں کیونکہ بلتستان یونیورسٹی تیزی کے ساتھ اپنے تمام معاملات اور اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں جس میں وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم سمیت تمام زمہ داران کی انتھک محنت اور کوششيں شامل ہیں انہوں نےکہا بلتستان یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کی قیام کے لئے کنسلٹنٹ سے بھی معاملات طے پاگئے ہیں جس کے مطابق کنسٹلنٹ کمپنی 6 ماہ میں کنسلٹنسی مکمل کر ے گی جس کے بعد تعمیراتی کام کے لئے ٹینڈر نوٹس طلب کیا جائے گا انہوں نےکہا بلتستان یونیورسٹی کے سینیٹ کی تعیناتی کے لئے 12 ناموں میں سے 6 ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے کشمیر افئیرز کی جانب سے نوٹفیکیشن جاری کی گئی ہے جبکہ چیرمین سینیٹ کی تعیناتی کے حوالے سے تاحال کشمیر افئیرز کی جانب سے نوٹفییکیشن جاری نہیں ہوا جبکہ صدر مملکت کی مصروفیات کے سبب سینیٹ اجلاس بروقت انعقاد نہیں ہورہا ہے یونیورسٹی آف بلتستان کے ذمہ داران نے کہا بلتستان یونیورسٹی کے حوالے سے بعض عناصر غلط فہمیوں پھیلارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا نہ ہی یونیورسٹی کا فنڈ واپس ہوا ہے اور نہ ہی یونیورسٹی کے دیگر معاملات پر کوئی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں یونیورسٹی تیزی کے ساتھ کامیابی کی طرف گامزن ہے انہوں نےکہا بلتستان یونیورسٹی مستقبل میں ملک کے کامیاب یونیورسٹی کے طور پر سامنے آئے گا
امید ہے بلتستان یونیورسٹی کی بقاء اور کامیابی کے لئے سب ملکر یونیورسٹی انتظامیہ کی مدد کرینگے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.