(آزر بائیجان)باکو)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن دورے پر آزر بائیجان کے دارلخلافہ باکو پہنچے تو آزر بائیجان میں پاکستانی سفیر و سعید احمد خان،اور ہیڈ آف چانسری نوید انجم و دیگر حکام نے استقبال کیا،سعید احمد خان نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آزر بائیجان اور پاکستان کے درمیان گہرے مذہبی،ثقافتی اور تاریخی رشتے ہیں اور پاکستان اور آزر بائیجان بہت سے شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں،بعد ازاں وزیر اعلی گلگت بلتستان سے چیر مین آف ٹوریزم ایجنسی آف آزر بائیجان مسٹر فونڈ نگییا اور دیگر ذمہ دار حکام نے ملاقات کی ملاقات میں پاکستانی سفیر سعید احمد خان بھی موجود تھے اس موقعہ پر مسٹر فونڈ نگیا نے کہا کہ پاکستان اور آزر بائیجان کی حکومتوں اور عوام میں گہرے رشتے استوار ہیں اور پاکستان وہ پہلا ملک ہے جب آزر بائی جان نے آزادی حاسل کی تو سب سے پہلے تسلیم کیا،وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم آزر بائیجان کے عالمی سطح پر کشمیر کے پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اسی طرح استوار رہیں گے،وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں آزر بائیجان اور پاکستان دونوں ایک دوسرے کے سیاحتی تجربات اور مواقع سے فائدہ اٹھا کر سیاحتی حوالوں سے ترقی کر سکتے ہیں،گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے مواقع اور ثقافتی انفرادیت پوری دنیا میں گلگت بلتستان کو ممتاز مقام دلاتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کے سیاحتی سیزن میں آزر بائیجان کے سیاح بھی گلگت بلتستان آئیں وزیر اعلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سالانہ ٹور ڈی خنجراب کا انعقاد کرتی ہے جس میں بہت سے ممالک کی ٹیمیں شرکت کرتیں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اس ایونٹ میں آزر بائی جان کی بھی ٹیم شامل ہو اس کے علاوہ سرفرنگا کار ریلی اور شندور فیسٹول میں بھی دنیا کے بہت سے ممالک کے سیاح شرکت کرتے ہیں اس کے علاوہ آزر بائیجان میں ہونے والے ثقافتی میلوں اور سیاحتی میلوں میں پاکستان اور گلگت بلتستان کے وفود شرکت کریں،وزیر اعلی نے اس موقعہ پر پاکستانی سفیر سے بھی کہا کہ وہ آزر بائی جان میں پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے عالمی سطح پر ہونے والے ایونٹ میں پاکستان اور گلگت بلتستان کی شرکت لازمی بنائیں وزیر اعلی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رشتے مظبوط بنانے اور معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے لازمی ہے کہ نمائندہ وفود کا ہر اہم موقع پر تبادلہ ہو ،ملاقات میں طے پایا کہ آزر بائجان میں ہونے والے سیاحتی اورثقافتی میلوں جیسے نوروز جو گلگت بلتستان میں بھی منایا جاتا ہے و دیگر موقعوں پر گلگت بلتستان کے وفود بھی آزر بائیجان میں شریک ہوں گے اس حوالے سے آزر بائجان کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے تمام سہولیات اور سٹال مفت فراہم کئے جائیں گے، اور ٹور ڈی خنجراب و دیگر میلوں میں آزر بائیجان خ کی ٹیم اور وفود شرکت کریں گے،