گلگت بلتستان اور آزر بائجان میں بہت مشترکات ہیں

آزر بائجان)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے آزر بائجان کے وزیر سسیاحت و کلچر ابو لفیض گرائی کی ملاقات ۔ابولفیض گرائی نے وزیر اعلی سے کہا کہ ہمیں بہت ذیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کا ذمہ دار وفد آذر بائجان آیا ہے ۔گلگت بلتستان اور آزر بائجان کے میں بہت مشترکات ہیں دونوں خطے جہاں سلک روٹ سے منسلک ہیں وہاں ثقافتی مشترکات بھی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان اور آزر بائجان کے عوام کے درمیان نہ صرف آپس میں سماجی اور معاشی میل جول بڑھے بلکہ ثقافتی مشرکات پر بھی تعاون بڑھے۔ابولفیض نے مزید کہا کہ آزر بائجان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان کے دورہ آزر بائجان پر ویکلم کرتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ اس دورے سے دونوں خطوں کے درمیان رشتے مزید مظبوط ہوں گے ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ہمراہ وائس چیر مین گلگت بلتستان انوسمنٹ بورڑ راجہ نظیم الامین ڈپٹی سکیر ٹری یاسر حسین بھی تھے ۔اس موقع پر وزیر اعلی نے آزر بائی جان کے وزیر سیاحت و کلچر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور آذر بائجان کے درمیان بہت سی مشترکات پائی جاتی ہیں گلگت بلتستان کی نصف آبادی پر مشتمل اضلاع میں نوروز کا جشن منایا جاتا ہے اور یہ جشن آزر بائی جان میں بھی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ دونوں خطوں میں ثقافتی و معاشی سرگرمیوں میں تعاون کا آغاز ہو۔اسی طرح ثقافتی ورثے کے حوالے سے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ۔جس پر آزر بائجان کے وزیر کے وزیر کا کہنا تھا کہ آزر بائی کو ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے تجربہ ہے ہم اس حوالے سے بھی تعاون کرنے لئے تیار ہیں۔ملاقات میں یہ طے ہوا کہ آئندہ برس سے سلک روٹ فیسٹول جو کہ گلگت میں منعقد ہوتا ہے اس میں آزر بائی جان کا وفد شامل ہوگا اور نوروز کے جشن میں گلگت بلتستان کا وفد آزر بائی جان جائے گا۔ابولفیض نے اس موقع پر مزید کہا کہ وزیر اعلی سے گلگت بلتستان کی سیاحت۔ثقافت اور ثقافتی ورثے کے حوالے سے تفصیل سن کر گلگت آنے۔کا اشتیاق بڑھ چکا ہے انشا اللہ ہم عنقریب گلگت بلتستان آئیں گے۔آخر میں ابولفیض نے کہا کہ ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پاکستان نے ہر فورم میں آزر بائجان کے ساتھ سفارتی تعاون کیا ہے ہم بھی اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ آزر بائجان بھی ہر فورم پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.