گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ)حراموش کھلتارو فیسٹول کا شاندار انعقاد، کھلتارو ےوتھ اینڈ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وادی حراموش کے گاﺅں کھلتارو رئی جوت میں چار روزہ فےسٹول کا شاندار انعقاد کےا گےا جہاں پر کرکٹ ، والی بال کے مقابلوں کے علاوہ لوکل گےمز کا بھی انعقاد کےا گےا۔ کرکٹ اور والی بال کے کھےل سسی کی ٹےم نے جےت کر ٹرافی اپنے نام کر لےا۔حراموش کھلتارو فےسٹول میں علاقے کے عوام، ےوتھ ،مےڈےا کے نمائندوں کے علاوہ سےنکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر کھلتارو ےوتھ کے عہدےداروں جن میں مطےع اللہ، مجاہد حدول نے کہا کہ اس فےسٹول کا مقصد علاقے میں سےاحت کو فروغ دےنا اور علاقے کے ےوتھ میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دےنا ہے۔ حراموش کھلتارو فےسٹول کے اختتامی تقرےب کے دوران پی وائی او جی بی کے اےڈےشنل سےکرٹری برکت علی نے کھلاڑےوں میں انعامات بھی تقسےم کےا۔