گلگت(ماونٹین پاس)گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر راجہ شاہ سلطان مقپون نے اپنے کابینہ کا اعلان کردیا.روزنامہ بادشمال کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ارشد ولی کو سکریڑی جنرل, روزنامہ ہمالیہ ٹوڈے کے چیف ایگزیکٹیو رشید احمد کو سئنیر نائب صدر, روزنامہ صدائے گلگت کے منیجنگ ڈائریکٹر کامل جان کو نائب صدر, روزنامہ بیدار کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ریاض علی کو فنانس سکریڑی جبکہ روزنامہ ماونٹین پاس کے چیف ایڈیٹر ثمر عباس قذافی کو سکریڑی اطلاعات نامزد کردیا گیا. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر راجہ شاہ سلطان مقپون نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اخباری صنعت کو مضبوط کرنے کیلئے مل کر کردار ادا کریں گے. اشتہارات کی ادائیگی, اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور سپیشل سپلمنٹ میں اضافہ نئے کابینہ کی ترجیحات ہونگے تاکہ اس سے گلگت بلتستان کا میڈیا انڈسٹری مضبوط اور مستحکم ہوگا