وفاقی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کادورہ نلتربالا،جھیل کے اطراف کو خوبصورت اور صاف رکھنے کی ہدایت،صفائی نصف ایمان ہے پر کاربندرہتےہوئےمتعلقہ حکام کو جھیلوں پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت، نلتر بالا کے سکول کے بچوں کے ساتھ صفائی مہم کاآغازکردیا،طلباء کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،تفصیلات کے مطابق وفاقی مشیر برائے موسمی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی فرید احمد،گلاف پراجیکٹ ii کے صوبائی کوآرڈینیٹر عبدالباسط خان عبدالباسط ، یو این ڈی پی حکام،محکمہ جنگلات ودیگر متعلقہ زمہ داران کے ہمراہ نلتر کے جھیلوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وہاں پر جھیل کے اطراف میں صفائی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو صفائی نصف ایمان ہے پر کاربند رہتے ہوئے جھیلوں پر صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر نلتر بالا مڈل سکول کے طلباء کے ہمراہ کچرا اٹھانے کی مہم میں حصہ بھی لیا۔اس موقع پر گلاف پراجیکٹii کےصوبائی کوآرڈینیٹر عبدالباسط خان نے وفاقی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کو ماحولیات اور جھیل کے اطراف میں صفائی ودیگر امور پر بریفنگ دی۔