بلاول بھٹو کے کامیاب دورے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام نے تبدیلی کے نوسربازوں کو مسترد اور انکے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے

سکردو(پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام نے تبدیلی کے نوسربازوں کو مسترد اور انکے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔بلاول بھٹو کا جگہ جگہ والہانہ استقبال اور کامیاب جلسہ عوام کے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بلاول بھٹو ملک کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کیا اور عوام میں گھل مل کر انکے مسائل اور گلگت بلتستان کی محرومیوں سے متعلق آگہی حاصل کی اور وعدہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سمیت قومی سطح کے تمام فورمز میں سرزمینِ بے آئین کے عوام کی آواز بنیں گے۔تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے دورہ سکردو کو ایک تاریخی دورہ قرار دیتے ھوئے کہا کہ انھوں نے باڈر کے اس پار سے مودی سرکار کو کھلا اور جرات مندانہ پیغام دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی حقیقی آواز ھیں. انہوں نے اہل بلتستان کا خصوصی تذکرہ کرتے ھوئے کہا کہ بلتستان بھٹو کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے اور انھوں نے اس بات کو اس دورے کے دوران ثابت کیا کیونکہ جس والہانہ اور پیار بھرا رویہ بلاول بھٹو زرداری کو بلتستان میں ملا اس کی کہیں نظیر نہیں ملتی.سعدیہ دانش نے آج بلاول کے دورے کے اختتام پہ اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سٹیٹس مین کا جس طرح مظاہرہ کیا وہ پاکستان کے دوسرے رھنماوں کیلئے ایک مشعل راہ ھے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا دل  اپنے نانا اور ماں کی طرح عوام کے ساتھ دھڑکتا ھے اور اپنے بزرگوں کے نقش قدم پہ چلتے ھوئے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ عقیدت و احترام کا رشتہ قائم کئے ھوئے ھے.چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا دورہ سکردو اور استور بہت اہمیت کا حامل تھا اور اس بات کا اظہار تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کی جانے جانے والی زیادتیوں اور مظالم کے خلاف سیسہ پلائی ھوئی دیوار کی مانند کھڑے ھوئے بلاول اس ملک کی توانا آواز ہیں جو ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی جمہوری اور معاشی حقوق دینگے اقتدار میں آینگے تو ان تمام حقوق کو کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں گے بلاول بھٹو زرداری کے دورے سے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ہدف تنقید کا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن گلگت بلتستان کی عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حق میں ریفرنڈم کر دیا ہے ۔عوام کے لیڈر سے عوام کی محبت نے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے حوالے سے دو ٹوک موقف پیش کر کے اصلی معنوں میں عوامی لیڈر اور گلگت بلتستان کے حقوق کا ضامن ہونے کا ثبوت دیا ہے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.