آیفاد پروجیکٹ بگروٹ کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے, بگروٹ یوتھ

دنیور(بشارت یزدانی)
 بگروٹ یوتھ کا دوسرا اجلاس بگروٹ ہوٹل میں منعقد۔ الیکشن سے الفت علی کو چیف آرگنائزر جابر بگورو کو صدر  انصار بگورو کو جنرل سیکرٹری علی اکبر بگورو کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔جن کی حلف برداری  تیسری اجلاس میں تمام کابینہ کے ساتھ ہوگی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جابر بگورو،  برکت علی، احمد شاہ، علی اکبر بگورو اور دیگر  نے کہاکہ ذاتی مفادات کو ترک کرکے بگروٹ کے مفادات کے لیے کام کریں گے۔وادی بگروٹ کو حکومت ، این جی اوز مختلف تنظیموں نے مسلسل نظر انداز کیا ہے۔ان تمام ناانصافیوں کا آزالہ انشاءاللہ بگروٹ یوتھ کرے گی۔بگروٹ کی تعمیروترقی کیلئے بگروٹ یوتھ سیڈھی کی کردار ادا کرے گی۔اجلاس میں متفقہ طور پر یوتھ نے بگروٹ کے تین اہم مسائل کو فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس میں بگروٹ پاورھاوس اور روڈ میں ہونے والی تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلفور  پاورہاوس کو رن کرنے کا مطالبہ کیا ہے  ۔اور بگروٹ روڈ میں  کسوائے، وال  اور سائیڈ کے دیواروں کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا آیفاد  پروجیکٹ بگروٹ کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے ۔ فل فور بگروٹ کو ایگریکلچر کے پروجیکٹ دیا جائے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.