ہنزہ رحیم اللہ بیگ۔
ہنزہ منشيات اور تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ کے نوجوانوں کا حیدرآباد یوتھ کے زیر اہتمام علی آباد ہنزہ میں آگاہی ریلی کا انعقاد۔ سیاسی ،سماجی شخصیت،سول سوسائٹی کے ادارے اور طلبہ کی شرکت۔ منشیات کے روک تھام کےلیے نعرے بلند، شرکا نےمنشیات اورتمباکو نوشی کے نقصانات پر مبنی پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے۔ریلی کاآغاز دعا ہوٹل سے ہوا اور بازار سے ہوتا ہوا ہنزہ پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا۔منشیات کا استعمال اور دستیابی کے خلاف قراداد پیش۔
تفصیلات کے مطابق ہنزہ کے نوجوان منشیات اورتمباکو نوشی کے خلاف میدان میں اتر آئے، منشیات کے خلاف آگاہی دینے کےلیے ہنزہ علی آباد میں ےہنزہ پریس کلب تک ریلی کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے نمائندوں ں کے علاوہ سماجی اورفلاحی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔انسداد تمباکو ایکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ۔
ریلی کے بعد پریس کلب ہنزہ کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ ظہور کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے نوجوانوں کا یہ اقدم خراج تحسین کے لائق ہے۔ انہوں نےاس موقع پر زور دیکر کہاکہ ہنزہ میں کی فراہمی کو روکنے کےلیے حکومتی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور منشیات کی سپلائی کو روکنی ہوگی
اس موقع پرو عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی سطح پر منشیات کی کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کاروائی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ منشیات سے منسلک لوگوں کی اسلام آباد اور دیگر پوش علاقوں کروڑوں بلکہ اربوں کے جائیدادیں ہیں۔
ریلی سے راحمت کریم سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسبملی خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ ہنزہ کے ہر نوجوان کو اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے لیے خود سے خود احتسابی کاعمل شروع کرنا ہوگا۔اس عمل کےلیے آج میں اپنے آپ سے ہی اس عمل کاآغاز کروں گا۔
ریلی سے شرکا جن میں سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی، ظہور الہی سینیر رہنما پاکستان ورکرز پارٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔
بعدازاں سیڈو گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے کوڈینیٹر اسلم شاہ نے سیاسی وسماجی قیادت، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو تمباکو نوشی جوکہ تمام منشیات کی جڑ اور بنیاد ہے کے خلاف سیڈو گلگت بلتستان کی کوششوں سے قانونی سازی کا عمل مکمل ہوا ہے اب سول حکومت ، سوسائٹی اور سیاسی قیادت کا کام ہے اس ان قوانین پرو عمل درآمد کروائی جائے۔