آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی نے رحم کی اپیل کا اشتہار جاری کر دیا

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)
لوکل،ریجنل (مقامی)اخبارات کی محافظ ایسوسی ایشن ”   آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS  “ کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کی اجلاس کے شرکاء نے مشاورت کے بعد ریاست پاکستان کے تینوں اہم ستونوں کے نام ایک اشتہار جاری کرنے کافیصلہ کیا جس کا عنوان ”رحم کی اپیل“ رکھا گیا ہے اور اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ ریاست تو ماں ہوتی ہے ،ریاست کےتینوں ستونوں سے چوتھے ستون کے مقامی اخبارات پر رحم کی اپیل کرتے ہیں، کورونا کی وبا سے جہاں سب متاثر ہوٸے وہاں لوکل،ریجنل اخبارات بھی شدید متاثر ہوٸے اور ان سے منسلک ہزاروں صحافی خاندان  آج تک  بدترین معاشی حالات کا شکار ہیں اور اب نوبت فاقہ کشی تک آگٸی ہے،دنیا بھر میں کورونا سے متاثرین   افراد کیلٸے انکی ریاست نے داد رسی کی انتہا کر دی،جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمیں کچھ دینا تو دور کی بات الٹا مقامی اخبارات کے میرٹ کی آڑ میں اشتہارات بند کر دٸیے گٸے ،سینکڑوں اخبارات کو میڈیا لسٹ سے اتار دیا گیا  *اور اب* باقی  بچ جانے والے مقامی اخبارات کو میڈیا لسٹ سے اتارنے کی تیاری مکمل ہے،آج پرنٹنگ میٹیریل آسمان سے باتیں کر رہا ہے جہاں مہنگاٸی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے وہاں ڑیلر مافیا نے کاغز ، پلیٹ اور پرنٹنگ میٹیریل کے ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دٸے ہیں ،اکثر پرنٹنگ پریسز اور اکثر اخبارات بند ہوگٸے باقی بند ہونے کے قریب ہیں،معاشی بدحالی کی وجہ سے اکثراخبارات کے دفاتر بند ہو چکے اور اخبارات مشترکہ پروڈیکشن ہاوسز پر شفٹ ہوچکے ہیں ان حالات کے *ذمہ داروں کی تلاش جاری ہے*
مزید کہا گیا ہے کہ  APRNSکا مطالباتی کیمپ  لوکل،ریجنل اخبارات  کے حقوق کے تحفظ کے لٸے لگایا گیا تھا  جسے سرکاری ذمہ دارن نے زاتی دشمنی بنا لیا ہے *آخر کیوں* کیا پرامن آٸینی جدوجہد کرنا اور اپنا حق مانگنا  جرم ہے ،آج عام آدمی کی آواز کے ساتھ سوتلی ماں کا سلوک
 *آخر کیوں* کیا جارہا ہے،خدارا ان چراغوں کو بجھنے سے بچایا جاٸے اورصوابدیدی اختیارات کو انسانی ہمدردی کیلٸے استعمال کیا جاٸے،زمینی حقاٸق کے مطابق ABCاور میڈیا لسٹ کا فارمولا بنایا جاٸے ،آٸے روز نٸی پابندیوں کی بجاٸے ڈیلکریشن ہولڈرز کو ساز گار ماحول فراہم کیا جاٸے ،چوتھے ستوں کو سرمایا دار افراد کی لونڈی بنانے کی بجاٸے نظریہ پاکستان کے محافظ صحافیوں لوکل،ریجنل اخبارات کو مضبوط کیا جاٸے
مقامی اخبارات کے زریعے مقامی صحافت اور عام آدمی کی آواز کو مضبوط کرکے پاکستان مضبوط کیا جاۓ
 *ترجمان*
آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan