اوپن یونیورسٹی: داخلے شروع،تمام پروگراموں کے پراسپکٹس آن لائن فراہم

اسلام آباد(    ماونٹین پاس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022ء  کے پہلے مرحلے کے داخلے آج( ہفتہ 15۔جنوری)سے شروع، تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن فراہم کردئیے گئے ہیں۔میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی کمیپسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں فارم آن لائن اور مینول دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکتا ہے جبکہ بی ایس، ایم ایس سی، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں فارم صرف اور صرف آن لائن طریقہ سے جمع کیا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے تحت اب دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی اور بین الاقوامی طلبہ بھی میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ بیرون ممالک میں یونیورسٹی داخلے آن لائن سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے، انکے لئے داخلوں سے لیکر امتحانات تک تمام سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔یکم مارچ سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کے داخلوں میں بین الاقوامی طلبہ کے لئے 30سے زائد پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔
داخلہ فیس صرف بینک چالان، جاز کیس، ایزی پیسہ اور یوپیسہ کی موبائیل ایپ    *786#USSDسٹرنگ /ریٹیلر ایجنٹ /فرنچائزز اور موبی لنک، ٹیلی نار، یوبینک کی برانچز کے ذریعے قبول کی جائے گی۔ چیک/بینک ڈرافٹ/پے آرڈر قابل قبول نہیں ہونگے

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan