پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے عبوری صوبہ کے ساتھ ساتھ حق حاکمیت اور حق ملکیت کیلئے عوامی تحریک چلانے کا اعلان کردیا.

اسلام آباد; پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و جی بی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈوکیٹ نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان عبوری صوبہ و حق ملکیت کے معاملے پر صوبہ بھر میں عوامی تحریک چلائے گی. تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے عبوری صوبہ سے یوٹرن لیا ہے اور اپنے موقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے، عبوری صوبہ کی راہ میں رکاوٹ وزیراعظم عمران خان ہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی جی بی خالد خورشید بھی صوبے کا مخالف ہے کیونکہ انہیں اپنی کرسی کی فکر پڑی ہے. عبوری صوبہ کے قیام سے متعلق یکم ستمبر کو وزیراعظم کو مجوزہ ڈرافٹ بھیجا گیا تھا چار ماہ گزرنے کے باوجود وہ ڈرافٹ وزیراعظم آفس سے کابینہ اجلاس میں پیش نہیں ہورہا جس کی وجہ یہ ہے کہ عمراں خان نے اس معاملے پربھی ٹھیک اسی طرح یوٹرن لے لیا ہے جس طرح جنوبی پنجاب صوبہ پر یوٹرن لیا تھا۔امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ حق ملکیت اور حق ملکیت کی تحریک ہماری جماعت نے شروع کی، ہماری جماعت ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے منشور میں یہ دونوں اہم نکات شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حق ملکیت کے معاملے پر ایوان میں قرارداد پیش کی، لیکن حکومت نے اس قرارداد کو منظور نہ ہونے دیا. موجودہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔جب تک عبوری صوبہ و حق ملکیت نہیں دی جاتی گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیاں کم نہیں ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر کی نظریں گلگت بلتستان میں موجود وسائل و جغرافیائی اہمیت پر مرکوز ہیں. دنیا میں ملک کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کی بات ہوتی ہے تو پاکستان گلگت بلتستان کو اپنا حصہ بنا کر پیش کرتا ہے اور یہاں کی خوبصورتی دکھاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پاکستان کا حصہ ہے لیکن جب بھی گلگت بلتستان کو کچھ دینے کی بات ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے۔یہ وہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، اسکو ختم کرنا ہوگا. پاکستان پیپلز پارٹی بلخصوص چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے آج ملاقات ہے اور اس میں گلگت بلتستان عبوری صوبہ جو ہماری جماعت کا منشور کا حصہ ہے اس کے پر بات کریں گے اور اپنے اس منشور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں رہیں

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan