دنیور(بشارت یزدانی)دنیور کنزرویشن کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے عمائدین دنیور کا ایک اہم اجلاس دنیور ہائی سکول میں منعقد ہوا .اجلاس میں دنیور کے نمبرداران ,متبران، سیاسی و سماجی افراد اور عمائدین نے شرکت کی .
سال رواں کے لیے متفقہ طور پر شوکت علی کو صدر اور حسین اکبر شاہ کو جنرل سیکریٹری کنزرویشن کمیٹی دنیور کا منتخب کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنزرویشن کمیٹی کے صدر فدا استاد ,نمبردار اعلی رحیم خان ,نمبردار غلام محمد ،نمبردار کریم ,حسین اکبر شاہ , ذوالفقار علی تتو، ابرار حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے . کنزرویشن کمیٹی کے صدر فدااستاد اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی قیمتی ٹائم سے ٹائم نکال کر جذبے کے ساتھ دنیور کےجنگل اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے دن رات کوشش کی .انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ لسانیت قومیت اور مذہب کو بالائے طاق رکھ کر دنیوری بن کر دنیور کے اثاثہ جات کی تحفظ کریں گے . علاقے کی خدمت کرنا صرف نمبر داروں کا کام نہیں بلکہ دنیور کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔اور تمام اثاثہ جات کی تحفظ دنیور کے ہر فرد کے اوپر عائد ہوتی ہے ہے .انہوں نے مزید کہا کہ نمبرداران کی سربراہی میں دنیور کنزرویشن کمیٹی کی تشکیل نو کی گی .جو کہ جنگلات اور جنگلی حیات کی تحفظ کو یقینی بنائے گی .جنگلات اور جنگلی حیات کی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے.جس کی تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی . جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے گورنمنٹ اور این جی اوز سے مدد لی جائے گی .مقررین نے مزید کہا کہ تمام تعصبات کو ختم کرتے ہوئے دنیوری بن کر دنیور کے اثاثہ جات ,جنگلات، جنگلی حیات،دنیور کی اراضی پر ناجائز قبضہ کے خلاف اور دیگر شعبوں کے اندر مختلف کمیٹیاں بنا کر کام کرنے کا عزم کیا. انہوں نے مزید کہا کہ نمبرداران کی کمزوری اور لوگوں کا متحد نہ ہونے کی وجہ سے دنیور کی اراضی پر دوسرے قابض ہیں .اور دنیور کے اثاثہ جات غیر لوگوں کے قبضے میں ہیں . آئیے مل کر عہد کرتے ہیں کہ آج کے بعد تمام تعصبات ختم کرکے متحد ہوکر اپنے اثاثہ جات کی حفاظت کریں گے .اور آخر میں متفقہ طور پر رواں سال کےلئے شوکت علی کو صدر اور حسین اکبر شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا.