دو روزہ پھنڈر ونٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

دو روزہ پھنڈر ونٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر، ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر خزانہ جاوید منوا، مشیر قانون سید سہیل عباس ، انسانی حقوق پاکستان گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر اسرار الدین اسرار، مہناز پروین، سوشل ایکٹوسٹ نے ، ڈی سی غذر، ایس ایس پی غذر، ڈی ایچ او غذر، اور اسٹٹ ایکزیکٹیو انجنئیر نے  خصوصی شرکت کی۔
یاسین جانباز خواتین اور مردوں کی ٹیم آئس ہاکی کے چمپین قرار پائے۔ جبکہ غذر بلوسم ان کی ٹیم رنر آپ رہی۔۔
قدیم الایام  سے  مشہور روایتی ژیکن غال پھنڈر نے فتح یاب حاصل کی۔
تحصیل پھنڈر کے مختلف علاقوں سے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد بھرپور شریک رہی۔ ایونٹ جی ایس این کی  سر پرستی میں  ہوا جبکہ چھشی یوتھ آرگنائزیشن ،پھنڈر یوتھ اور این بی وائی اے ، آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ پھنڈر اور گلاغمولی کا بھر پور تعاون رہا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ سیاحت کے لحاظ سے پھنڈر دنیا کے بہترین علاقوں میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحصیل پھنڈر کو گلگت بلتستان میں مثالی تحصیل بنائیں گے۔ گلگت شندور روڑ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ مستقبل میں لوگ ملازمت کرنے پھنڈر آئیں گے۔
میرے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں۔ حلقے کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے میں آپ کے حقوق کا محافظ ہوں میرے ہوتے ہوئے کوئی زمینوں پہ قبضہ نہیں کرسکے گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ میں کمپنشین اور دیگر معاملات پر میں کام کر رہا ہوں۔۔ چند مسترد شدہ اور شکست خوردہ سیاست دان عوام کو بےوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل پھنڈر کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کم وقت میں یہ پروگرام کیا جس پہ شاباشی کے مستحق ہیں۔ جی ایس این کے سرگرمیوں کو میں دیکھتا ہوں خوش آئند کام کر رہے ہیں۔آپ کے نمائندے کے طور پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پچھلے سال خلتی ایونٹ کلینڈر میں شامل کیا گیا تھا مگر اس سال موسمی حالات کی وجہ سے وہ ایونٹ نہیں کر سکیں۔
اس کے فورا بعد جی ایس این نے یہ پروگرام مرتب کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت کی اور یہ تاریخ میں پہلا ایونٹ تھا۔ اگلے سال یہاں پر گلگت بلتستان لیول پر  ایونٹ کرائیں گے۔ میں پرامید ہوں کہ گلگت بلتستان کا مستقبل تابناک ہے۔ونٹر سپورٹس کےلیے گلگت بلتستان کی زمین زرخیز ہے۔گلگت بلتستان کے نوجوان آج متحرک ہیں اور دنیا سے مقابلہ کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان کا نوجوان ترقی کے وزن کو آگے بڑھائیں گے۔
وزیر خزانہ جاوید منوا نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش کی ہے کہ گلگت بلتستان میں ونٹر سپورٹس کو فروغ دیا جائے اس کےلیے ہم سے جو بھی کوششیں ہوں حکومت کے دروازے کھلے ہیں.

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan