ہم نے گلشن کو سجانے کی قسم کھائی ہے

ہم نے گلشن کو سجانے کی قسم کھائی ہے

ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد اور اسسٹنٹ کمشنر چلاس/ ایڈمنسٹریٹر چلاس حسین شاہ کی *کلین اینڈ گرین دیامر* ویژن کی روشنی میں چلاس شہر کی تاریخی مقامات کی بحالی اور سیاحوں کو رسائی اور *چلاس شہر کی خوبصورتی* کے حوالے سے تمام اقدامات پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے ضلع دیامر کے باسیوں کا مطالبہ تھا کہ دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے اور دیامر کے حوالے سے شاہراہ قراقرمI❤️ DIAMER کا سائن نصب کیا جائے جسے ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے فورا منظور کرانے بنوانے کا حکم دیا تھا جسے اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ نے تیار کروایا اب جلد شاہراہ قراقرم پر نصب ہوگا۔

اسی طرح ہسپتال چوک اور باب چلاس کے پاس مونومنٹ نصب کرنے کے حوالے سے بھی اسسٹنٹ کمشنر چلاس/ ایڈمنسٹریٹر چلاس حسین شاہ کی نگرانی میں کام ہورہا ہے ور جلد وہ بھی تیار ہونگے۔

جبکہ بازار سے کے کے ایچ باب چلاس تک سٹریٹس لائٹس کی تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے

بازار شہر ہے مین بازار روڈ کو کشادہ کرنے اور ٹریفک کی روانی کو آسان بنانے اور شہریوں کے لئے بہترین خوبصورت فٹ پاتھ قائم کرنے اور بازار کے وسط میں پودے لگانے کے لئے بھی کام جاری ہے جلد عملدرآمد ہوگا۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ شہر کی صفائی ستھرائی کے عمل میں انتظامیہ سے خصوصی تعاون کریں اور چلاس شہر کو خوبصورت ترین بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan