قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ لسانیات وادب کے زیر اہتمام شناء ٹرانسلیشن اینڈ آرتھوگرافی کے عنوان پر منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتا م پذیر ہوگیا۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات و ادب نے فورم فار لینگوئج انیشی ایٹو (FLI) کے اشتراک سے شناء ٹرانسلیشن اینڈ آرتھوگرامی کے عنوان پر منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق آخری سمسٹر کے ریسرچ کے طلبا نے شناء آرتھوگراف اور ٹرانسلیشن پر عملی سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹرمحمد آصف خان تھے۔اختتامی تقریب میں ان کے ہمراہ شعبہ زبان و ادب کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم آراء شمس،لیکچرار صحبت،لیکچرار ضیاء اللہ شاہ اور فوکل پرسن امیر حیدرموجود تھے۔تین روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہاکہ اس قسم کے ورکشاپس کا ہونا لازمی ہے جہاں سے سکیھنے کا موقع ملتاہے۔انہوں نے کہاکہ زبانیں قوموں کا ورثہ ہو تی ہیں انہی سے قوموں کی پہچان ہوتی ہے۔امید ہے کہ اس ورکشاپ کے بعد طلبا معاشرلے میں مقامی زبانوں کی ترویج اورترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالینگے۔انہوں نے ورکشاپس کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاء کو آگاہ کیا کہ وہ مقامی زبان اور ادب پر ایسی ورکشاپس کا اہتمام کریں تاکہ معاشرے کو فائدہ ہو۔انہوں نے کامیاب ورکشاپ انعقاد کرنے پر شعبہ لسانیات و ادب کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیااور امید ظاہر کیاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مزید انعقاد کویقینی بنائینگے۔تاکہ طلبا میں مزید شعوروآگاہی بیدار ہوجائے۔اس سے قبل شعبہ لسانیات وادب کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم آراء شمس نے اظہار خیال کرتے ہوئے ورکشاپ کو طلبہ وطالبات میں مقامی زبانوں سے متعلق شعو روآگاہی کے حوالے سے اہمیت کے حامل قرار دیا۔اس سے قبل ورکشاپ کے فوکل پرسن امیر حیدر نے مستقبل قریب میں اپنے ادارے کی طرف سے جامعہ کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دلایا اورکامیاب ورکشاپ کے انعقاد کے لیے معاونت فراہم کرنے پر شعبہ لسانیات و ادب کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ تین روزہ ورکشاپ میں شعبہ لسانیات و ادب کے بی ایس اور ماسٹرز کے آخری سمسٹرز کے ریسرچ طلباء شریک تھے۔