..وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی کاوشوں کے سبب وفاقی پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کے پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر کا اختیار گلگت بلتستان منتقل کردیا گیا۔
وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبہ جات کے فنڈز direct گلگت بلتستان حکومت کو منتقل ہونگے۔
اس کیساتھ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبہ جات وفاقی فنانس ڈویژن و امور کشمیر و گلگت بلتستان کے بجائے سالانہ پی ایس ڈی پی میں provinces/special areas کے تحت شامل ہونگے۔
وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبہ جاتے پر عملد درآمد کی ذمہ داری حکومت گلگت بلتستان کی ہوگی۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی پلاننگ ڈویژن نے باضابطہ آفس مراسلہ جاری کردیا۔
پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر کے اختیار اور فنڈز کی ڈائریک گلگت بلتستان منتقلی سے خطے میں وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبہ جات پر عملدرآمد میں تیزی آئیگی اور انکی بروقت تکمیل ممکن ہوگی۔…