گلگت( پ۔ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت دونوں مسالک کے مساجد بورڈ کے علماء کرام اور ممبران سے موجودہ حالات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان اقبال حسین خان،آئی جی پی گلگت بلتستان سعید وزیر اور انٹلیجینس اداروں کے ذمہ داران ، کمشنر گلگت ڈویژن میر وقار، ڈپٹی کمشنر گلگت و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں مساجد ایکٹ کے بنیادی خدوخال پر روشن ڈالی گئی۔متعلقہ اجلاس میں دونوں مسالک کے علماء کرام اور ممبران مساجد بورڈ نے امن و امان کے فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے گلگت بلتستان میں امن و امان کے فروغ میں مساجد بورڈ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ گلگت بلتستان کی ترقی امن سے مشروط ہے ۔ امن کے بغیر کھبی ترقی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا مساجد بورڈ کے علماء کرام و ممبران مشترکات کو فروغ دیں۔ اپنے اندر پائے جانے والے اختلافات اور ایشوز کو باہمی گفت و شنید سے حل کریں حکومت گلگت بلتستان امن کے قیام کے لئے بھرپور ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا تمام لوگوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا تین دن پہلے پیش آنے والے حادثے کی دونوں مکاتب فکر کے لوگوں نے مذمت کی جس کیوجہ سے حالات قابو میں رہے۔ واقعہ کسی سازش یا پری پلاننگ کے تحت نہیں ہوا یہ ایک معمولی جگھڑا تھا جو کہ ختم ہوا۔
چیف سیکریٹری نے کہا مساجد بورڈ کے دو فوکل پرسنز کنٹرول روم میں آئیں اور حالات کا خود جائزہ لیں اور دونوں مکاتب فکر کے دو ممبروں کو فیصلہ سازی کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا مساجد بورڈ کو ایک بہترین پلیٹ فارم بنائیں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان سعید وزیر نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ہمیں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔مساجد بورڈ حکومت اور کمیونٹی کے درمیان پل کا کام کریں تاکہ علاقے میں مذہبی ہم آہنگی ،بھائ چارگی ، رواداری کا ماحول پیدا ہو۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے دونوں مسالک کے مساجد بورڈ کی گلگت بلتستان بلخصوص گلگت شہر میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئند ہ بھی دونوں مساجد بورڈ کے ممبران علاقے کی تعمیر و ترقی اور پرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔مساجد بورڈ کے قیام کا مقصد دونوں مسالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی رضامندی کے تحت علاقے کی تعمیر و ترقی میں حکومت و انتظامیہ کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنا ہے- مزید حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے امن معاہدے و ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔اجلاس میں دونوں مکاتب فکر کے مساجد بورڈ کے علماء کرام اور ممبران نے گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے لئے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے دونوں مکاتب فکر کے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
*مورخہ 2احمد وانی کی زیر صدارت دونوں مسالک کے مساجد بورڈ کے علماء کرام اور ممبران سے موجودہ حالات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان اقبال حسین خان،آئی جی پی گلگت بلتستان سعید وزیر اور انٹلیجینس اداروں کے ذمہ داران ، کمشنر گلگت ڈویژن میر وقار، ڈپٹی کمشنر گلگت و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں مساجد ایکٹ کے بنیادی خدوخال پر روشن ڈالی گئی۔متعلقہ اجلاس میں دونوں مسالک کے علماء کرام اور ممبران مساجد بورڈ نے امن و امان کے فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے گلگت بلتستان میں امن و امان کے فروغ میں مساجد بورڈ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ گلگت بلتستان کی ترقی امن سے مشروط ہے ۔ امن کے بغیر کھبی ترقی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا مساجد بورڈ کے علماء کرام و ممبران مشترکات کو فروغ دیں۔ اپنے اندر پائے جانے والے اختلافات اور ایشوز کو باہمی گفت و شنید سے حل کریں حکومت گلگت بلتستان امن کے قیام کے لئے بھرپور ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا تمام لوگوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا تین دن پہلے پیش آنے والے حادثے کی دونوں مکاتب فکر کے لوگوں نے مذمت کی جس کیوجہ سے حالات قابو میں رہے۔ واقعہ کسی سازش یا پری پلاننگ کے تحت نہیں ہوا یہ ایک معمولی جگھڑا تھا جو کہ ختم ہوا۔
چیف سیکریٹری نے کہا مساجد بورڈ کے دو فوکل پرسنز کنٹرول روم میں آئیں اور حالات کا خود جائزہ لیں اور دونوں مکاتب فکر کے دو ممبروں کو فیصلہ سازی کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا مساجد بورڈ کو ایک بہترین پلیٹ فارم بنائیں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان سعید وزیر نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ہمیں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔مساجد بورڈ حکومت اور کمیونٹی کے درمیان پل کا کام کریں تاکہ علاقے میں مذہبی ہم آہنگی ،بھائ چارگی ، رواداری کا ماحول پیدا ہو۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے دونوں مسالک کے مساجد بورڈ کی گلگت بلتستان بلخصوص گلگت شہر میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئند ہ بھی دونوں مساجد بورڈ کے ممبران علاقے کی تعمیر و ترقی اور پرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔مساجد بورڈ کے قیام کا مقصد دونوں مسالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی رضامندی کے تحت علاقے کی تعمیر و ترقی میں حکومت و انتظامیہ کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنا ہے- مزید حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے امن معاہدے و ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔اجلاس میں دونوں مکاتب فکر کے مساجد بورڈ کے علماء کرام اور ممبران نے گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے لئے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے دونوں مکاتب فکر کے علماء کرام کا شکریہ ادا ک