گلگت(پ ر)صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ میں سلام پیش کرتی ہوں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو جنہوں نے شراب سے متعلق تحریک انصاف کی حکومت کے اسلامی اصولوں کے برخلاف بل کی منظوری کو مسترد کرتے ہوئے نظر ثانی کے لئے اسمبلی کو واپس کردیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی ہر فورم پر صوبائی حکومت کے ان تمام خلاف قانون اور خلاف دین اقدامات کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی اسمبلی میں تحریک انصاف کی کٹ پتلی حکومت نے اپنے جعلی اکثریت کے بل بوتے پر اسمبلی اجلاس کی کاروائی کو بلڈوز کرتے ہوئے شراب کے حوالے قانون سازی کرکے گلگت بلتستان کے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا تھا وہی پر پیپلزپارٹی کے جیالے گورنر نے اس غیر اسلامی اور غیر شرعی بل کو مسترد کرتے ہوئے اسلامی معاشرے میں رہنے والے گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شراب کے حوالے بل کو گورنر کی طرف سے مسترد کئے جانے پر کچھ سیاسی جماعتوں کے اکابرین کی طرف سے بیانات دیکھ کر بے افسوس ہوا گورنر مہدی سید شاہ نے شراب بل کو مسترد کرکے حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کے نفاز میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایسے اقدامات کی نفی کی ہے جن کی وجہ سے ملک اور وطن عزیز میں اسلامی نظام کو خطرہ لاحق ہو چاہے وہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا ہو اور اسی کی پاداش میں قائد عوام ذوالفقار علی بٹھو کی پھانسی میں چڑھ جانا ہو یا نشہ آور اشیاء کے کاروبار کو قابل جرم بنانا ہو مگر تحریک انصاف کی حکومت جس طرح سے ملک میں ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے اور عملی طور پر خطہ میں تحریک انصاف کی حکومت میں مدینہ جیسی خصوصیات اور اقدامات ہمیں کہی نظر نہیں آرہے ہیں۔۔۔