امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو سی پیک منصوبے میں کچھ نہیں دیا گیا اور مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جی بی میں پچاس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہے جس سے یہ علاؤہ عرب امارات سے بھی زیادہ آگے جا سکتا ہے لیکن یہاں پر لوڈ شیڈنگ کا ایک نہ ختم ہونے والا عذاب ہے انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اگر اس طرف توجہ نہیں دیا گیا تو گلگت بلتستان کے پانی کے ذخائر ختم ہونگے جس سے ملک میں خشک سالی کا خطرہ ہے عبوری صوبے کے نام پر ہر دور میں گلگت بلتستان کے سادہ لوح عوام کو بے وقوفی بنایا گیا صوبے سے پہلے یہاں روزگار دو یہاں فنڈز دو تاکہ احساس محرومی کا خستمک ہوسکے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و جی بی ڈاکٹر خالد نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے لہذا یہ صوبہ نہیں بن سکتا اس لئے تین شعبوں کے علاؤہ باقی تمام اختیارات وفاق گلگت بلتستان کو دے دیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکے گلگت بلتستان میں بے روزگاری میں بہت اضافہ ہوا ہے یہاں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے سی پیک منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں صعنتی زون قائم کیا جائے یہاں سی پیک کے تحت کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ نے گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے ۔گلگت بلتستان حساس علاقہ ہے مرکزی حکومت یہاں تعمیر و ترقی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے ۔گلگت بلتستان کے عوام غربت ، بےروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں ۔جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہیگی