چلاس سہ روزہ اجتماع شعیہ علماء کونسل کے زمہ داران سمت نوجوانوں کی شرکت صرف شرکت ہی نہیں بلکہ ماضی کی تمام ترچھوٹی موٹی چپقلشوں کو دفن کر کے ایک نئے باب کی بنیاد رکھی گئی ہے
گلگت بلتستان کے تمام اہل تشیع نوجوانوں اور علماء کرام کی اجتماع میں شرکت سے اتحاد بین المسلمین کی ایک اعلی مثال قائم ہوگئ ہے جو امن محبت بھائی چارگی اور اتحاد کا باب ہے
میں یہ کہونگا یہ ایک بہت بڑا قدم ہے ۔جو گلگت بلتستان کے امن دشمنوں کے دلوں پر نیزے لگے ہیں۔ اب اس اجتماع کے بعد گلگت بلتستان میں کہیں بھی کوئی امن دشمن کوئی بھی سازش ہوگی تو ان کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ہمیں عہد کرنا ہوگا ۔
(ایک بنے اور نیک بنے کا)۔اب کے بعد جو بھی اس علاقے میں فساد برپا کر نے کی کوشش کرے گا وہ پوری قوم کا دشمن ہوگا،چاہے سنی شیعہ اسماعیلی یا نوربخشی ہو۔
میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام کو چلاس اجتماع میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اور چلاس کے غیور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دےکرایک پرامن قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اور تمام مہمانوں کی دل وجان سے خدمت کی ہے اللّٰہ تعالیٰ آپ کی تمام شرعی حوائج اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں آمین شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کی جانب سے کثیر رکنی وفد شیخ مرزا علی کی قیادت میں چلاس اجتماع گاہ پہنچ کر اتحاد بین المسلیمین کاعملی مظاہرہ پیش کیا گیاہے ۔ وفدمیں ساجد علی بیگ نومنتخب صدرانجمن امامیہ گلگت، شیخ میرزہ علی،سیدباقر،شیخ شرافت، شیخ کرامت سید بلال حسین سمت گلگت بلتستان کا عبد الستار ایدھی امجد ندیم نے بھی شرکت کی
اللہ تعالی تمام مسلمانوں کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور خطہ گلگت بلتستان کے باسیوں کو آپس میں پیار و محبت اور امن سے رہنے کی توفیق آمین یارب العالمین
فدا حسین تبسم سوشل ورکر گلگت بلتستان