تبلیغی اجتماع سنتوں کو بکھیرنے اور محبتوں کو عام کرنے کا پیغام ہے, شیخ مرزہ علی

چلاس:بیورورپورٹ
امامیہ کونسل گلگت اور شعیہ علماء کونسل کے وفد نے شیخ مرزہ علی کی قیادت میں چلاس تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ مرزہ علی نے کہا کہ تبلیغی اجتماع سنتوں کو بکھیرنے اور محبتوں کو عام کرنے کا پیغام ہے۔تبلیغی اجتماع سے مستفید ہونے کیلئے اور محبتوں کے اس پیغام میں حصہ ڈالنے کیلئے آج اللہ تعالی نے یہ سعادت نصیب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس محبت کے پیغام کو مزید پھیلانے کی ضرورت ہے اور سنت سے وابستہ رہتے ہوئے ہمیں اصلی روح کے مطابق زندگی گزارنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت دیامر کے اکابرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے امن ,بھائی چارگی اور محبت کا پیغام دیتے ہوئے ہمیں موقع بخشا ,اللہ تعالی ان کی کاوشوں کو اپنے بارگاہ میں قبول فرمائیں اور انہی دعاوں کے صدقے میں گلگت بلتستان کو امن کا گہوارا بنانے کی توفیق عطاء کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر امامیہ کونسل ساجد علی نے کہا کہ دیامر کے علماءتبلیغی جماعت کے اکابرین اور عوام کی محبت سے بہت متاثرین ہوئے ہیں,ہم امن اور محبت کا پیغام لیکر آئیں ہیں اور یہاں سے بھی امن اور محبت کا پیغام لیکر جارہے ہیں یہ سلسلہ اب رکنا نہیں چاہے اور ہمارے درمیان جو دوریاں ہیں ان دوریوں اور کدورتوں کے خاتمے کیلئے مل بیٹھ کر کام کرنا ہے۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan