حفیظ الرحمٰن نے اپنے دور میں رشتہ داروں کو ٹھیکے دے کر خزانے کا بیڑا غرق کر دیا

گلگت (اسپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی و ترقیات فتح اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حفیظ الرحمٰن نے اپنے دور میں رشتہ داروں کو ٹھیکے دے کر خزانے کا بیڑا غرق کر دیا اپنے پانچ سالہ دور میں موصوف وزیر اعلی کم  نیٹکو اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے وزیر زیادہ دکھائی دیئے۔ میرے بھائی نے میرٹ پر فراہمی آب کی سیکم کا ٹھیکہ لیا ہے حفیظ الرحمان نے جوٹیال میں خومر جماعت خانہ کے خلیفہ کی چار کنال زمین پر قبضہ کر کے محل نما گھر بنایا ہے۔ متاثرہ شخص نے انصاف کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دی ہے وزیر اعلی سے درخواست ہے عدالت کا فیصلہ جب بھی آئے ہماری حکومت کو اس کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمٰن نے نلتر میں پارٹنر شپ میں زمین اپنے نام پر الاٹ کرائی ہے نلتر میں جب بھی مذہب کے نام پر قتل ہوۓ ہیں اس کے پیچھے لینڈ مافیا کا ہاتھ رہا ہے ۔ چار مرلے میں رہنے والا پٹواری اتنی بڑی اراضی کا مالک کیسے بن گیا اسلام آباد میں موصوف نے کوٹھی خرید لی ہے جمیل احمد نے حفیظ الرحمٰن کے اوپر ڈگری کا کیس کیا تھا مگر اس کے پاس ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کامیابی نہ ملی موصوف نے الیکشن کمیشن میں حیدرآباد یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری جمع کرائی تھی جو بعد میں الیکشن کمیشن سے اٹھالی۔ حفیظ الرحمن سچ کا سامنا کرے جھوٹ فریب اور دھوکہ دہی کے علاوہ موصوف نے گزشتہ دو سالوں میں کچھ نہیں کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے دور میں 26 میگاواٹ بجلی کے منصوبے تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوئے ہیں وفاق سے بجٹ  نہ ملنے کی وجہ سے منصوبوں کا باقی ماندہ کام مکمل نہیں ہو پا رہا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جیسے بھی حالات ہوں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ معاملات کو سلجھاۓ

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan