گلگت بلتستان میں کھیلوں کیساتھ سیاحت کے فروغ کے لیئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں,سیکرٹری سیاحت

سیکرٹری سیاحت کھیل و ثقافت گلگت بلتستان اصف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں کھیلوں کیساتھ سیاحت کے فروغ کے لیئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں سیون ڈے ونٹر سپورٹس گالا فیسٹول کے انعقاد کا مقصد ہی سرمای کھیلوں کے فروغ کیساتھ جی بی کی ثقافت کو بھی پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان خوبصورت ہونے کے ساتھ سیاحت کے لیئے موزوں خطہ ہے جہاں پر گرمیوں اور سردیوں میں بلخصوص بارہ ماہ سیاح اسکتے ہیں محکمہ سیاحت کھیل و ثقافت گلگت بلتستان کے زیر نگرانی میں ہنزہ عطاء اباد لیگ میں گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیون ڈے ونٹر سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا پہلے روز آئس ھاکی سکیٹنگ کے مقابلے ہوے جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے کھلاڑیوں سمیت مقامی بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا جبکہ دوسری جانب فیسٹول میں ہنزہ کے مشہور روائیتی کھانوں لباس گھریلو سامان اور دیگر اشیا کی نمائش بھی کی گئ افتتاحی تقریب میں گلگت بلتستان کے کلچر و ثقافت کے حوالے سے کلچر شو کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ اتش بازی بھی کی گئ فیسٹول میں ملکی سیاحوں سمیت لوکل افراد بلخصوص خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی عوام نے جی بی کی تاریخ میں سیون ڈے ونٹر سپورٹس گالا فیسٹول کے انعقاد پر سیکرٹری سیاحت کھیل و ثقافت اصف اللہ خان اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan