تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان میں واضح اکثریت میں ہے ناموس صحابہ ترمیمی بل کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے، مولانا قاضی نثار احمد

گلگت(ماونٹین پاس)تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان میں واضح اکثریت میں ہے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے ترمیمی بل کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور امید رکھتے ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کسی کے دباؤ میں آئے بغیر جلد از جلد پاس کر کے محبان صحابہ کرام و امہات المومنین و اہلبیت عظام کوسکون و شکریہ کا موقع بخشے گا اس بل کی منظوری سے ملک کے اندر استحکام، امن و امان پروان چڑھے گا اور توہین صحابہ کرام و اہلبیت عظام پر قدغن لگے گا امیر تنظیم اہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد نے علما سمیت مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ مرکزی جامع مسجد اہلسنت گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے معرض وجود میں آتے ہی ملک دشمن قوتیں اسے نقصان پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔ بفضل خداوند تعالی پاکستان کے دینی، مذہبی اور سیاسی جماعتیں، اسلام دوست ادارے عسکری زمہ داران ملکی استحکام کے لئے پشت بان بن کر نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر پہرہ دیتی رہی ہیں۔ آپ اس سے بھی واقف ہونگے کہ کسی بھی ملک میں کئی امور ایسے میں جن کا تعلق قوانین کیساتھ ہوتا ہے۔ ان قوانین میں اصلاحات لانا ترمیم کرنا اس ملک کے پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے شد و مد کیساتھ صحابہ کرام واہلبیت عظام کی تنقیص و تو ہین کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ چونکہ جو قانون بنایا گیا تھا وہ کم تاریبی سزاؤں کی وجہ سے غیر موثر ہو کے رہ گیا تھالہذ ا ضروری تھا کہ اس قانون میں ترمیم کر کے اسے موثر بنایا جائے تا کہ کسی کو تو ہین کرنے کی جرات نہ ہو۔ لہذا صحابہ کرام سے محبت رکھنے والے ایک ممبر اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی صاحب نے ناموس صحابہ بل پارلیمنٹ میں ترمیم کیلئے پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی اور اسلامی نظریاتی کونسل جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء شامل ہیں نے پاس کر کے قومی اسمبلی بھیجا اور قومی اسمبلی کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے منظور کر کے ترمیمی بل متفقہ طور پر پاس کیا۔ اس بل کی منظوری سے ملک کے اندر استحکام، امن و امان پروان چڑھے گا اور توہین صحابہ کرام و اہلبیت عظام پر قدغن لگے گا۔ تنظیم اہلسنت والجماعت جو کہ گلگت بلتستان میں واضح اکثریت میں ہے اس ترمیمی بل کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے۔ اور امید رکھتی ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کسی کے دباؤ میں آئے بغیر جلد از جلد پاس کر کے محبان صحابہ کرام و امہات المومنین و اہلبیت عظام کوسکون و شکریہ کا موقع بخشے گا

کرتے ہیں اور امید رکھتے ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کسی کے دباؤ میں آئے بغیر جلد از جلد پاس کر کے محبان صحابہ کرام و امہات المومنین و اہلبیت عظام کوسکون و شکریہ کا موقع بخشے گا اس بل کی منظوری سے ملک کے اندر استحکام، امن و امان پروان چڑھے گا اور توہین صحابہ کرام و اہلبیت عظام پر قدغن لگے گا
امیر تنظیم اہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد کی دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ مرکزی جامع مسجد اہلسنت گلگت میں پریس کانفرنس

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan