گلگت میں خواتین سربراہی کانفرنس بعنوان فرسٹ اینول ویمنز سمٹ کا انعقاد

گلگت بلتستان میں خواتین کو درپیش چیلنجز اور حقوق کی فراہمی کیلئے پہلی بار گلگت میں خواتین سربراہی کانفرنس بعنوان فرسٹ اینول ویمنز سمٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میں سینئر صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی’ یو این وومن کی ملکی نمائندہ شرمیلا رسول اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں میں خواتین کے مسائل کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے پر عزم ہے۔گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے حال ہی میں خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن کا قیام، اسی سمت میں ایک قابل ذکر قدم ہے۔ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن قوانین پالیسیوں، پروگراموں کا جائزہ جائزہ لے گا۔فرسٹ ویمن سمٹ کا انعقاد محکمہ سوشل ویلفیئرگلگت بلتستان اور سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی نے یو این ویمن پاکستان کے اشتراک سے کیا تھا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں ایک جامع فکری گفتگو پیدا کرنا، خواتین کے درمیان تعاون اور رشتوں کو مضبوط کرنے ممد و معاون ثابت ہوگی۔ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ سربراہی کانفرنس گلگت بلتستان میں خواتین کیلئے درپیش چیلنجز اور بہتر مواقع پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے ہمارا مقصد ہے کہ گلگت بلتستان میں یہ ایونٹ ایک سالانہ سرگرمی بنے جس کا دائرہ کار وقت کے ساتھ ساتھ پھیل سکے اور اس میں ادب، فن، تحقیق، کھیل اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات شامل ہوں

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan