وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اسلام آباد میں وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے بیان کو داد دونگا انہوں نے حقائق بیان کئے اور پردہ اٹھا دیا ہے. آئی جی پنجاب کا بیان درست، سچ اور ہمارے سرخروح ہونے کا ثبوت ہے. گلگت بلتستان اور پنجاب کی پولیس کو سامنے لا کر لڑانے کی کوشش کی گئی. آئی جی پنجاب کے موقف سے سب باتیں واضع ہو گئی ہیں. پچھلے ایک سال میں گلگت بلتستان میں عدم اعتماد کی باتیں ہو رہی ہیں. گلگت بلتستان میں ایمرجنسی کی باتیں کی جا رہی ہیں. ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں. جس نے گلگت بلتستان کی پولیس کے حوالے سے جھوٹ بولا اس کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے. جس جس نے یہ بیانات دئیے ان کے خلاف عدالت جائیں گے. ہم بجٹ کے معاملے پر بھی عدالت جائیں گے. کسی بھی حکومت کو حق حاصل نہیں کہ ہمارے بجٹ روکیں. گلگت بلتستان حساس علاقہ ہے وہاں ایمرجنسی لگانے کی باتیں کرنے والے بے وقوف ہیں. گلگت بلتستان کو فنڈ نہ دے کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں. وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کیا آئین نوے دن میں الیکشن کی بات نہیں کرتا؟ ملک کو مذاق بنا دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف ایف آئی آر کروا دیں. پی ڈی ایم والے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں اور لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں. عمران خان کی سیکیورٹی پر کوئی گلگت بلتستان کا اہلکار نہیں ہے. اتنا گندا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ یہ سنبھال نہ سکیں گے. الیکشن میں بلاول بھٹو کے ساتھ سندھ پولیس اہلکار گلگت بلتستان آئے ہم.مے کھبی کسی کو منع نہی کیا. پنجاب اور مملک بھر میں اپنی سیکیورٹی لے کر اپنے ساتھ جاؤنگا. 2020 میں گلگت بلتستان نے عمران خان کو ووٹ دیا. آئی جی گلگت بلتستان کو اس لئے تبدیل کیا کیونکہ یہ جھوٹ کو دلیل دینا چاہتے تھے. گھر میں بیٹھ کر ٹویٹر پر آرٹیکل 6 لگانے کی باتیں کر رہے تھے. گلگت بلتستان کو باقی علاقوں سے ملانے کی کوشش نہ کریں. گلگت بلتستان کے لوگ احتجاج تک نہیں کر سکتے کیونکہ دشمن ملک اسےغلط رنگ دیتا ہے. گلگت بلتستان میں گندم پر عوام کے احتجاج کو بھارتی میڈیا نے غلط رنگ دیا. آئی جی پنجاب کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں. عمران خان کو عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر نہیں ہونے دیا جا رہا ہے. عمران خان پر حملہ کرنے والے کو وہڈیو لنک کے زریعے وہ سہولت دی جا رہی ہے. بنی گالہ میں شروع میں عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی. تاہم وفاق کے کہنے پر واپس بلایا گیا. گلگت بلتستان کی جانب سے کوئی سیکیورٹی عمران خان کو نہیں دی جا رہی ہے. ہر شخص اپنی حرکات و سکنات کے تحت معیار طے کرتا ہے.