گلگت(پ۔ر)شہیدامن سیف الرحمن خان کی بیسویں برسی کی دعائیہ تقریبات پوری گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عقیدت و احترام سے منائیں گئیں۔مرکزی ختم القرآن و دعائیہ تقریب پلٹنی جامع مسجد کشروٹ میں ادا کی گئی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔شہیدامن سیف الرحمن خان پیس فاؤنڈیش ن کے زیراہتمام سنٹرل سیکریٹریٹ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں خون کا عطیہ دینے کا کیمپ لگایا گیا۔ سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سمیت سینکڑوں شہیدامن سیف الرحمن کے جاں نثاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ خواتین ونگ کی مرکزی دفتر کا افتتاح کردیا گیا۔مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی دفتر واقع جوٹیال کا افتتاح سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کیا۔اس تقریب میں صوبائی چیف آرگنائزر حکیمہ سلطانہ,سابق ممبر جی۔بی اسمبلی نسرین بانو,آمنہ علی,عینی جی۔ایم سمیت سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ گلگت بلتستان کی حقیقی تعمیر و ترقی کا راز گلگت بلتستان کے مستقل قیام امن میں مضمر ہے۔شہیدامن سیف الرحمن خان اس وژن کے تعبیر کیلئے اپنی قیمتی جان کی قربانی دی اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے لائحہ عمل واضح کردیا۔2015 میں گلگت بلتستان کے عوام نے شہیدامن سیف الرحمن خان کے اسی وژن کو ووٹ دیا اور مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے اسی وژن کو آگے بڑھایا اور شہید امن سیف الرحمن خان کے وژن کو عملی جامع پہناتے ہوئے گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن کے ساتھ تعمیر وترقی کو خصوصی ترجیح دی۔جس سے تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں آسانی ہوئی۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بدامنی اور مزہبی منافرت کے ماحول نے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کی قیمتی جانیں چھین لیں۔بدامنی اور خوف کے ماحول نے کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرکے رکھ چھوڑا۔ تعمیر و ترقی کا پہیہ رکا رہا جس کے باعث بے روزگاری اور مایوسی کا راج رہا۔ایسی صورتحال میں شہید امن سیف الرحمن خان نے گلگت بلتستان میں پائیدار امن کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کیا۔مایوسیوں میں امید کی کرن پیدا کیا۔ گلگت بلتستان میں پائیدار امن اور تعمیر و ترقی کا حقیقی وژن دیا اور حقیقی معنوں میں اصولی سیاست کا عملی نمونہ پیش کیا۔شہیدامن کے وژن کو عوام نے بھرپور سراہا ساتھ دیا۔ اور شہید امن سیف الرحمن خان یہی اصولوں کو سامنے رکھ کر اپنی قیمتی جان کا نظرانہ پیش کیا اور گلگت بلتستان میں مستقل امن کے قیام کی تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان شہید امن سیف الرحمن خان کے عملی وژن کی وارث سیاسی جماعت ہے۔20 سال سے مسلم لیگ (ن) شہید سیف الرحمن خان کے وژن کی مطابق اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔شہید امن سیف الرحمن خان پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خون عطیہ دینے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہونے کہا کہ کسی انسان کی جان بچانے کی نیت سے خون کا عطیہ دینا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔شہید امن سیف الرحمن خان سے عقیدت رکھنے والے نوجوان کی طرف سے آج کی یہ تقریب شہید امن سیف الرحمن خان کے وژن کا عملی نمونہ ہے۔قیمتی جانوں کو بچانے اور مستقل قیام امن کیلئے مسلم لیگ (ن) کے جاں نثار نوجوانوں کے خدمات تاریخی ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔آج خون کا عطیہ کرنے والے تمام نوجوانوں کے پرخلوص جزبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی دفتر کا افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو گلگت بلتستان میں یہ اعزاز بھی حاصل ہو ہے کہ ہم نے خواتین کیلئے الگ دفتر کا قیام عمل میں لایا ہے۔جہاں ہماری خواتین آزادانہ ماحول میں اپنی سیاسی خدمات جاری وساری رکھ سکیں گیں۔مسلم لیگ (ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواتین کے حقوق کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ہم زبانی جمع خرچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔مسلم لیگ (ن) مستقبل میں بھی خواتین کے حقوق کیلئے عملی کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کو گلگت بلتستان میں مظبوط بنائیں گے تاکہ مستقبل میں خواتین کے حقوق کیلئے منظم انداز میں کام کیا جاسکے۔