گلگت بلتستان میں غیر معیاری خوراک کی وجہ سے بچوں اور ماؤں میں نشوونما کی کمی کا سامنا ہے

گلگت بلتستان میں غیر معیاری خوراک کی وجہ سے بچوں اور ماؤں میں نشوونما کی کمی کا سامنا ہے،

WHO
گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ)گلگت میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے اور کنٹری ڈائریکٹر Chris Kaye نے صوبائی وزراء اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ دفتر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ فوڈ کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان میں عوام الناس کو معیاری خوراک فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت گلگت کے ساتھ ملکر عوام کو غذائیت سے بھرپور آ ٹا کی فرہمی کو یقینی بنانا ہے۔گلگت بلتستان میں معیاری خوراک کی فراہمی کے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے مدد کریں گے تاکہ یہاں کی عوام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق خوراک دستیاب ہو ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم محکمہ خوراک کے گودام کی توسیع میں مدد فراہم کریں گے تاکہ عوام کو زیادہ وقت کے گندم سٹور کرنے کی گنجائش میں اصافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ گلگت بلتستان میں غیر معیاری خوراک کی وجہ سے بچوں اور ماؤں میں نشوونما کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے اس لئے ہم حکومت سے ملکر اس مسلئے پر قابو پانے کے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل اکرام محمد نے کہا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر کا گلگت میں قیام خوش آئند ہے، ڈبلیو ایف پی کے زریعے ہم کئی منصوبوں پر کام کریں گے جس سے گلگت بلتستان کی عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی میں مدد کریں گے۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan